20.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

اس مرتبہ آسان نہیں ہے رجب طیب اردغان کیلئے صدر بننے کا راستہ 

Turkey election

انقرہ،14مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔صدارتی انتخاب میں ترک صدر اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار 24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ترکیہ اور ترکیہ سے باہر مقیم ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رائے شماری میں حصہ لے رہے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق صدارتی امیدوار کو کامیابی کے لیے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق فیصلہ نہ ہوسکا تو زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان 28 مئی کو دوبارہ مقابلہ ہو گا۔انتخابات سے قبل ترک صدر اور ان کے حامیوں نے تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں نماز ادا کی اور کامیابی کے لیے دعائیں مانگی۔

Related posts

مریم نوازاوران کے شوہر کو بڑی راحت، جائیداد کی خریداری میں بدعنوانی کے الزام سے بری

Hamari Duniya

اردو اکیڈمی جدّہ کی جانب سے بین الاقوامی یادگار مشاعرہ

Hamari Duniya

مظاہرین کے سامنے جھک گئی ایرانی حکومت، کیا بڑا فیصلہ

Hamari Duniya