20.1 C
Delhi
November 4, 2024
Hamari Duniya
کھیل

آج ٹی سی ایل کا پانچواں سنڈے شان دار میچوں کے ساتھ ختم ہوا

TCL

نئی دہلی،21 اکتوبر: الحیات ، ایچ ٹی آئی اور ایچ ایل ایس کی جیت کے ساتھ شائقین کی بھیڑ نے خوب انجوائے کیا۔ دانت کے امراض کے دو ماہرین اور اپنی طبی خدمت کے حوالے سے شان دار کارکردگی اور بہترین شبیہ کے مالک ڈاکٹر عفان خان اور ڈاکٹر عاصم علی نے پروگرام کی رونق بڑھائی۔ اور کھلاڑیوں سمیت شائقین سے ملاقات کرکے ایک نیا ماحول بنایا۔ ٹی سی ایل کو آگے بھی تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اسکے ساتھ ہی ٹی سی ایل کی اسپانسرشپ کرتے ہوئے کڈنی ٹراسپلانٹ اور یورولوجی ومثانہ کے ایک ماہرسرجن ڈاکٹر شفیق احمد (بی ایل کے ہاسپٹل ، قرول باغ )نے بھی شرکت کی اور ماحول کو خوش گوار بناتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی محبتوں اور مفید مشوروں سے نوازا۔

TCL الحیات کی فاتح ٹیم سے توقیر احمد اور ایچ ایل ایس سے الطاف احمد قابل ذکرنظر آئے۔ الطاف کی تیز رفتار سنچری ٹی سی ایل کی سب سے تیز رفتار سنچری رہی اور وہ 101 رن بناکر ایک تاریخ لکھ اب تک کے شان دار وکامیاب کھلاڑی بن گئے۔ اسی طرح ایچ ٹی آئی نے بھی الشفا ء ٹیم کو ہراکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
آخر میں کمیٹی کے سبھی ارکان برکت علی، عمران شیخ، صابر علی، بلال احمد سمیت صدر کمیٹی نوراللہ خان نے سبھی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آپ کی محبتوں کا ثمرہ ہے کہ آج ٹی سی ایل ساری ٹیموں کی کارکردگی سے یہاں تک آگیا۔ اور ان کھلاڑیوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان شاءاللہ ایک دن ہم لوگ فائنل شارجہ میں کھیلیں اور ہمارے اچھے کھلاڑی رنجی اور آئی پی ایل میں بھی نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ اس ٹی سی ایل کا فائنل مقابلہ چوبیس نومبر کو دن میں دس بجے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شان دار اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

یہ قدآور کھلاڑی ہوگا ممبئی انڈینز کا ہیڈ کوچ

Hamari Duniya

نائٹ رائیڈرس کے سامنے رائل چیلنجرزکا سرینڈر

Hamari Duniya

نئی ذمہ داری ملنے کے بعد سوریہ کماریادو نے کپتان روہت شرما کی جم کرتعریف کی

Hamari Duniya