لندن،07جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
آسکر ایوار ڈیافتہ پروڈیوسر جون لینڈاو 63 برس کی عمر میں چل بسے۔جون لینڈاو نے عالمی شہرت یافتہ فلمیں ٹائٹینک اور اواتار پروڈیوس کیں۔آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر جون لینڈاو گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
ہدایتکار جیمز کیمرون نے انکی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جون لینڈاو عزیز دوست تھے اور میرا ان سے 31 سال کا ساتھ تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جون لینڈاو کے اہلخانہ نے انکی موت کی تصدیق تو کی لیکن موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
جان لینڈو کی اچانک موت نے ان کے ساتھی پروڈیوسرز، ہدایتکاروں اور ہالی ووڈ انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے، سوشل میڈیا پر پروڈیوسر کے لیے دکھ بھرے پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان لینڈو کے اہلخانہ میں ان کی اہلیہ جولی اور دو بیٹے شامل ہیں جو اس وقت گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔واضح رہے کہ سال 1997 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ‘ٹائٹینک’ کو جان لینڈو نے پروڈیوسر جیمز کیمرون کے ساتھ شراکت داری میں پروڈیوس کیا تھا۔
previous post