نئی دہلی، 14 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
پبلک سیکٹرکی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) نے تبلیش پانڈے کو اپنا منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) مقرر کیا ہے۔ پانڈے موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر بی سی پٹنائک کی جگہ لیں گے۔ اس وقت وہ کمپنی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
ایل آئی سی نے منگل کو اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ تبلیش پانڈے کو کمپنی کا ایم ڈی مقرر کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے 13 مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل آئی سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تبلیش پانڈے کو 1 اپریل ، 2023 کو یا اس کے بعد سنٹرل آفس، ممبئی میں تعینات بی سی پٹنائک کی جگہ منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ تبلیش پانڈے کی تقرری یکم اپریل 2023 سے نافذ العمل ہوگی۔ وہ موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر بی سی پٹنائک کی جگہ لیں گے۔
ایک دن قبل مرکزی حکومت نے حیدرآباد کے جنوبی وسطی علاقہ کے علاقائی منیجر (انچارج) ایم جگناتھ کو ایل آئی سی کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ انہیں ایم ڈی راج کمار کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے 13 مارچ کو اپنا چارج سنبھال لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت پبلک سیکٹرکی انشورنس کمپنی ایل آئی سی میں کل چار منیجنگ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ اس ہفتے کارپوریشن سے ریٹائر ہونے والے دو منیجنگ ڈائریکٹر راج کمار اور بی سی پٹنائک ہیں۔
