4.3 C
New York
فروری 19, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

ابوالفضل انکلیو ساؤتھ یونٹ کے زیراہتمام استقبالِ رمضان کارنرمیٹ کا تیسرا دن کامیابی سے منعقد

استقبالِ رمضان

نئی دہلی،19فروری۔ جماعت اسلامی ہند اور اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) ابوالفضل انکلیو ساوتھ یونٹ کے زیر اہتمام “استقبالِ رمضان کارنر میٹ” کا تیسرا دن بحمد اللہ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر ستارہ مسجد کے قریب اور مدینہ مسجد مارکیٹ کے اطراف دو مقامات پر کارنر اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، جہاں مقامی افراد نے شرکت کر کے رمضان المبارک کی تیاری کے حوالے سے قیمتی رہنمائی حاصل کی۔
اجتماعات سے مولانا جاوید عالم ندوی صاحب اور محترم انیس ندوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استقبالِ رمضان دراصل اس عظیم اور بابرکت مہینے کے لیے ذہنی، روحانی اور عملی تیاری کا نام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے، اس لیے اس کے آنے سے قبل اپنے اعمال کا محاسبہ، توبہ و استغفار، قرآن سے تعلق مضبوط کرنے اور عبادات کا اہتمام ضروری ہے۔ مقررین نے کہا کہ جو لوگ رمضان کا استقبال شعور اور تیاری کے ساتھ کرتے ہیں، وہ اس مہینے کی حقیقی برکتوں سے زیادہ مستفید ہوتے ہیں۔
خطابات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ استقبالِ رمضان کی ضرورت اس لیے بھی ہے کہ مسلمان اپنی مصروف زندگی سے نکل کر اپنے روحانی پہلو کو مضبوط کریں، نیکیوں میں اضافہ کریں اور معاشرے میں خیر و بھلائی کے پیغام کو عام کریں۔ رمضان المبارک صرف روزوں کا مہینہ نہیں بلکہ صبر، تقویٰ، ایثار، ہمدردی اور اصلاحِ نفس کا جامع تربیتی پروگرام ہے، جس کے ذریعے ایک صالح فرد اور پاکیزہ معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔
اس موقع پر محترم اختر ، برادر ثاقب خان، برادر کفیل اور برادر عادل سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی موجود رہے اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شرکائ نے اس دینی و اصلاحی کوشش کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کا صحیح استقبال کرنے، اس کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کرنے اور اپنی زندگیوں میں مثبت دینی تبدیلی لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Related posts

امریکی حملے کے خطرے کے درمیان ایران کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ

Hamari Duniya News

جمہوریت کے مفہوم اور اس کے چیلنجز اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت

Hamari Duniya News

کیا النصر سے باہر ہوں گے کرسٹیانو رونالڈو، مسلسل دوسرے میچ میں ٹیم نے رکھا باہر

Hamari Duniya News