39 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

پروپیگنڈہ فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر پابندی عائد ہوتے ہی لال پیلے ہو گئے مودی کے وزیر

The Kerala story

ممتا بنرجی ’ دی کیرالہ سٹوری ‘ پر پابندی لگا کر خوش کرنے کی سیاست کر رہی ہیں : انوراگ ٹھاکر
نئی دہلی ، 08 مئی (ہ س)۔
فلم ‘ دی کیرالہ سٹوری ‘ پر مغربی بنگال میں پابندی عائد کر دی گئی۔ پیر کو اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی مغربی بنگال حکومت کا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے ، یہ لوگ خوشامد کی سیاست کر رہے ہیں۔ ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے بیٹیاں غلط راستے پر چلنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال جیسی ریاست فلم پر پابندی لگا کر بڑی ناانصافی کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت سچائی لوگوں تک نہیں پہنچنے دینا چاہتی۔ کچھ دن پہلے ممتا بنرجی کی ریاست میں ایک معصوم بیٹی کی عصمت دری اور پھر قتل کر دیا گیا۔ ریاستی حکومت شرمناک واقعہ پر خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت دہشت گرد تنظیم کی حمایت کر کے کیا حاصل کر رہی ہے؟ یہ لوگ فلم کی مخالفت کرتے ہیں۔ ایسے میں ان لوگوں کی حمایت کی جاتی ہے جو آئی ایس آئی جیسی دہشت گرد تنظیم کے بارے میں سوچتے ہیں۔

Related posts

بالی ووڈ اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا

Hamari Duniya

 منت میں بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے نظر آئے کنگ خان

Hamari Duniya

بالی ووڈ کے بڑے اسٹار کی اہلیہ کے ساتھ فراڈ ہوگیا، مقدمہ درج

Hamari Duniya