” شاہ فہد قرآنِ کریم پرنٹنگ کمپلیکس "دنیا کا عالمی معیار کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا طباعتی وہ اشاعتی مرکز ہے جہاں تقریبا سو زبانوں میں قرآنِ مجید چھاپ کر پوری دنیا میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔ متن قرآن لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں پوری دنیا میں موجود سعودی سفارت خانوں اور دینی مراکز اور جمعیات کے ذریعے مفت تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ مولانا عطا ء الرحمن مدنی کالی ماٹی کاٹھمنڈو
زاھد آزاد جھنڈانگری
جھنڈا نگر،08 فردری(ایچ ڈی نیوز)۔سعودی عرب نے پوری دنیا میں گھر گھر تک قرآن پاک پہنچانے کے لئے ہر ممکن وسائل و طریقے اپنائے ہوا ہے ۔ مدینہ منورہ کے اندر ” شاہ فہد قرآنِ کریم پرنٹنگ کمپلیکس “دنیا کا عالمی معیار کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا طباعتی وہ اشاعتی مرکز ہے جہاں تقریبا سو زبانوں میں قرآنِ مجید چھاپ کر پوری دنیا میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔ متن قرآن لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں پوری دنیا میں موجود سعودی سفارت خانوں اور دینی مراکز اور جمعیات کے ذریعے مفت تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ ہر سال لاکھوں حجاجِ کرام اور سعودیہ میں مقیم لاکھوں لوگوں کو یہ کلامِ پاک فری دیا جاتا ہے ۔
قرآن مجید کی خدمت و حفاظت کا ایک اہم طریقہ حفظ قرآن کا مسابقہ کرانا ہے ، چنانچہ سعودی عرب میں ایک طرف داخلی طور پر حرمین شریفین ، مدارس ومساجد اور جامعات و کلیات میں بڑے پیمانے پر مسابقۂ قرآن کا اہتمام کیا جاتا ہے تو دوسری طرف عالمی سطح پر مکہ مکرمہ میں قرآن کے بین الاقوامی مسابقات کرائے جاتے ہیں، اسی طرح دنیا میں اپنی سفارت خانوں کے ذریعے مسابقہ قرآن پاک کا انعقاد کرکے مسلم پچوں کو قرآن مجید سے جوڑنے کی کامیاب کوششیں کرتا ہے، اسی سلسلہ کی ایک کڑی کا مظہر 10-11 فروری 2024ء کو کاٹھمنڈو میں 5 اسٹار ہوٹل میں آل نیپال حفظ قرآن کمپٹیشن کا انعقاد ہے جس میں ملک سے بھر 350 حفاظ کرام شریک ہونے والے ہیں ان خیالات کا اظہار نیپال کے معروف عالم دین مولانا عطاء الرحمن مدنی نے ایک بیان میں کیا۔
مولانا موصوف نے آگے کہا کہ اس مسابقے میں کامیاب ہونے والوں کو ایک خاص تقریب میں گراں قدر انعامات سے نوزا جائے گا انعامات کے لحاظ سے مولانآ مدنی نے اپنی بات جاری رکھتے ہؤے کہا یہ مسابقہ نیپال میں تاریخ ساز ہے۔ یہ عظیم الشان کارنامہ انجام دینے پر ہم شکر گزار ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اسلامی امور ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ حفظہم اللہ کے ۔اللہ تعالی مملکتِ سعودی عرب کی ہرشر سے حفاظت فرمائے اور اس کے ان نیک کاموں کا سلسلہ قائم و دائم رکھے آمین ، اللہم صل وسلم وبارك علی نبینا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين۔