16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

تھائی لینڈ کا سابق پولس افسر بنا بھیڑیا، لے لی 38 معصوموں کی جان

Thailand Firing

بنکاک۔ تھائی لینڈ میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کو گولیوں کی بوچھار نے ہلا کر رکھ دیا۔ اس واقعے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ قاتل نے اس اجتماعی قتل کو انجام دینے کے بعد اپنی بیوی اور بچے سمیت خود کوبھی گولی مار لی۔
معلومات کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے میں بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ تھائی لینڈ پولیس کے ترجمان اچایون کرتھونگ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ نونگ بوا لامفو میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی۔ حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہو گیا۔ واقعہ میں 38 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔ نگہداشت کے مرکز میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے کچھ بالغ افراد بھی گولی لگنے سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔
بتایا گیا کہ یہ فائرنگ اور بہیمانہ قتل ایک سابق پولیس افسر نے کیا ہے۔ بندوق بردار، سابق پولیس افسر، قتل کرنے کے بعد موقع سے غائب ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے بچوں اور بڑوں پر فائرنگ کی اور بعض پر چاقو سے حملہ بھی کیا۔ اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ حملہ آور سفید رنگ کی پک اپ میں فرار ہو گیا جس پر بنکاک کی لائسنس نمبر پلیٹ تھی۔ اب پولیس مذکورہ گاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے اپنے بچے اور بیوی کو بھی گولی مار دی اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔ ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم پرایوت چان اوچا نے تمام ایجنسیوں کو کارروائی کرنے اور مجرم کو پکڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں

Related posts

ہریانہ کے کئی اضلاع تک پہنچ گئی میوات سوہنا میں لگائی گئی فساد کی آگ

Hamari Duniya

King AbdulAziz Quran competition: سعودی عرب کا قرآن کی نشر واشاعت میں اہم کردار

Hamari Duniya

کانوڑ یاترا سے متعلق فیصلہ بلاتاخیر واپس لیاجائے:مسلم لیگ

Hamari Duniya