لندن:چیک جمہوریہ کی ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ سے منگنی کر لی ہے ۔ دومرتبہ کی ومبلڈن چمپئن کویٹوا 2016ءسے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ جیری وانک سے منگنی کرنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔2016ءسے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی پیٹرا کویٹوا کو کوچنگ کے دوران ہی دوستی ہوئی اور اب منگنی ہوئی۔
سوشل میڈیا پراپنے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے کویٹوا نے کہا کہ ایک خوشخبری ہم آپ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ میں نے منگنی کے لیے ہاں کردی ہے، جس کا اعلان ہم خاص جگہ پر کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ومبلڈن چمپئن نے منگنی کا اعلان آل انگلینڈ لان ٹینس کلب میں کیا۔