20.1 C
Delhi
November 4, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

وزیراعلیٰ بننے کیلئے ’کسی جلد بازی میں نہیں ہیں ‘تیجسوی یادو

Tejashwi Yadav

جہان آباد، 22 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
بہار کے جہان آباد میں ایک پروگرام میں پہنچے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے جب وزیراعلیٰ کے عہدے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کی جلد بازی نہیں ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ عظیم اتحاد کا واحد مقصد 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے۔تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ جو باتیں میڈیا میں چل رہی ہیں۔ عظیم اتحاد میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ اس لیے اس وقت ہماری حکومت وزیر اعلیٰ نتیش کما ر کی قیادت میں چل رہی ہے ، اس لیے مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔
اس سے قبل منگل کے روز بہار کے روہتاس ضلع کے دینارا سے آر جے ڈی کے ایم ایل اے وجے منڈل نے یہ کہہ کر سیاست گرما دی تھی کہ تیجسوی یادو 2025 میں نہیں بلکہ مارچ 2023 میں ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ ماہ نتیش کمار وزیر اعلیٰ کی کرسی تیجسوی یادو کو سونپ دیں گے۔اس کے ساتھ جب تیجسوی یادو سے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے بیان پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر باپ چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا اچھا عہدہ حاصل کرے، اس میں غلط کیا ہے۔ واضح ہو کہ سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے کہا تھا کہ ہم سنتوش کو بھی وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں ، سنتوش نوجوان اور پڑھے لکھے ہیں۔ مانجھی نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے لیے بہت سے لوگوں کے نام آتے رہتے ہیں ، جنہیں وہ (سنتوش)پڑھا سکتا ہے۔
واضح ہو کہ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو بہار کے جہان آباد کے ونوار پہاڑوں کے دامن میں محکمہ سیاحت کی طرف سے بنائے جا رہے روپ وے کے کام کا معائنہ کرنے آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے کاموں کو تیز کرنے اور جلد از جلد روپ وے کی تعمیر کی ہدایت دی۔ انہوں نے ونوار میں ہی سیاحوں کے لیے بنائی گئی سیاحتی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ونوار کو سیاحت کے میدان میں زیادہ سے زیادہ ترقی دینے پر زور دیا۔

Related posts

Jamiat Ulama-e-Hind JPC جمعیۃعلماء ہنداورمسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کا سلسلہ جاری

Hamari Duniya

حج کادوسرا دن:حجاج کرام رکن اعظم”وقوف عرفہ” کے لیے عرفات پہنچے

دنیا بھر سے بیس لاکھ سے زائد عازمین حج آج رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عرفات پہنچ گئے ہیں:

Hamari Duniya

اسرائیل کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا کررہے مارشل آرٹس لیجنڈ روئس گریسی نے آن کیمرہ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

Hamari Duniya