اندور،یکم مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے 4ٹسٹ میچوں کی گواسکر بارڈر سیریز کے تیسرے ٹسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگ کے پہلے دن ہی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ اور پوری ٹیم محض109بناکر پویلین لوٹ گئی۔ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے سب سے زیادہ22رن وراٹ کوہلی نے بنائے ۔دوسرے بڑے اسکورر شبھمن گل رہے جنہوں نے21رن بنائے۔سرکر بھارت اور امیش یادو نے17-17رن بنائے۔ان کے علاوہ اکشر پٹیل12رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔کپتان روہت شرما بھی12رن بنائے۔ٹیم انڈیا کے پانچ کھلاڑی تو دہائی کا ہندسہ بھی عبور نہیں کرسکے۔
ہندوستانی اننگز کے بعد اب آسٹریلیا کی اننگز شروع ہوئی ہوچکی ہے۔ جڈیجا نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے نوجوان اسپنر میتھیو کوہنیمن نے ٹیم انڈیا پر قہر برپاکرتے ہوئے 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ نیتھن لیون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹوڈ مرفی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ ایک ہندوستانی بلے باز رن آؤٹ ہوا۔
بتادیں کہ بھارتی ٹیم میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ شبھمن گل بھارتی پلیئنگ الیون میں شامل کئے گئے ہیں۔ خراب فارم سے گزر رہے کے ایل راہل تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محمد شامی کی جگہ امیش یادو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں مچل اسٹارک اور کیمرون گرین کو آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔