March 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

اسٹنگ آپریشن کے بعد بھارتی کرکٹ میں کہرام،چیف سلیکٹر چیتن شرما نے دیا استعفیٰ

Chetan-Sharma

نئی دہلی،17فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
اسٹنگ آپریشن میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے بارے میں کئی انکشافات کرنے والے بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفیٰ بورڈ کے سکریٹری جئے شاہ کو بھیج دیا۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو جئے شاہ نے چیتن شرما کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔

ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے اسٹنگ آپریشن میں چیتن شرما کو وراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑیوں پر حملہ بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر کوچ راہل دراوڑ اور وراٹ کوہلی کے ساتھ بات چیت کا بھی انکشاف کیا ہے۔ شرما نے الزام لگایا کہ 80 سے 85 فیصد فٹ ہونے کے باوجود کھلاڑی مسابقتی کرکٹ میں جلد واپسی کے لیے انجیکشن لگاتے ہیں۔
سابق ہندوستانی تیز گیند باز نے یہ بھی الزام لگایا کہ ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں بمراہ کی واپسی پر ان کے اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان اختلافات تھے۔ بمراہ فی الحال ٹیم سے باہر ہیں اور چار ٹیسٹ کی بارڈر گاوسکر ٹرافی اور اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شامل ہونے کا امکان نہیں ہے۔

شرما نے یہ بھی الزام لگایا کہ سابق کپتان وراٹ کوہلی اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گانگولی کے درمیان انا کی جنگ تھی۔بی سی سی آئی نے حال ہی میں چیتن کو دوسری بار سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔

Related posts

اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ:کوئی ایسا قانون جو شریعت کے خلاف ہو ہمیں منظور نہیں: مولانا ارشدمدنی

Hamari Duniya

مسلم خواتین کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف ہے،اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی کا دعویٰ

Hamari Duniya

Letter to Chief Justice: مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے سے روکنے کیلئے کانگریس کے نوجوان لیڈر جاوید اشرف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو لکھا خط

Hamari Duniya