January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پرسابق کرکٹرز برس پڑے

Team India asia cup

نئی دہلی،22اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
ایشیا کپ کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہوچکا ہے۔ لسٹ آتے ہی سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ سابق کرکٹروں نے ٹیم کے انتخاب پر شدید برہمی کا اطہار کیا ہے۔سابق آل راونڈر مدن لعل نے کہا ہے کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو کے ایل راہول کی فٹنس کا یقین ہی نہیں، ان کو کیا انجری ہے اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شریاس ائیر کی فٹنس کا بھی یقین نہیں ہے، ان دونوں نے مقابلے کی کرکٹ نہیں کھیلی ہوئی، کرکٹرز کو میچ فٹنس ثابت کرنے پر اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے تھا۔مدن لعل کا کہنا ہے کہ نیٹ اور میچ میں بیٹنگ کرنا دو مختلف چیزیں ہیں، لیگ اسپنر چہل کو منتخب نہ کرنا حیران کن ہے۔سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ میں ہوتا تو ہر صورت میں چہل کو ٹیم میں منتخب کرتا۔
سابق تیز گیند باز عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ جسپریت بھمرا اور پرسدھ کرشنا ایک وقفے کے بعد ٹیم میں آرہے ہیں، یہ پریشان کن بات ہے۔عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ اب بھارت کو ایک اضافی بولر کے ساتھ کھیلنا ہو گا جو بیٹنگ بھی کر سکتا ہو، میرے اسکواڈ میں چہل ضرور ہوتا۔سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ مجھے کے ایل راہول کی سلیکشن پر فکر مندی ہے وہ فٹ نہیں ہے، ان کو اور شریاس ائیر کو ابھی زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا گیا تھا۔
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور روہت شرما کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا۔کے ایل راہول اور جسپریت بمرا ہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔وراٹ کوہلی، ش±بھمن گِل، شریس ائیر، سوریا کمار یادو، تلک ورما، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل اور شردل ٹھاکر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور پرسدھ کرشنا اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Related posts

وارانسی کے ادے پرتاپ سنگھ کالج میں نماز جمعہ پر پابندی سے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان ہوئے سخت برہم

Hamari Duniya

گیانواپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دیئے جانے کے خلاف مسلم تنظیمیں چراغ پا

Hamari Duniya

نیتا ایم امبانی نے ایشیائی کھیلوں  میں گولڈ میڈل  جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تعریف کی

Hamari Duniya