January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کی صارفین اور ملازمین کو بجلی حادثات سے بچانے کیلئے بیداری مہم

Tata Power

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
:شمالی دہلی میں 70لاکھ سے زیادہ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی معروف بجلی کمپنی ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ (ٹی پی ڈی ڈی ایل)نے تہوار کے موسم سے پہلے بجلی سے متعلق حادثات کے اندیشے کوکم کرنے کے لئے اپنے صارفین اور ملازمین کے لیے ایک جامع حفاظتی مہم منعقدکررہی ہے۔ اس مہم کے تحت سادہ سیمنٹ اور کنکریٹ (پی سی سی) کھمبے، اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے، اسٹینڈتار، ٹاور، ریل کا کھمبا، باڑ، سب اسٹیشن، فیڈر کا ستون، سروس پلر، پارکوں میں نصب پی ڈبلیوڈی کھمبے،ایم سی ڈی پول، اے ٹی ایم اور لائٹس وغیرہ سمیت تقریباً1.2 لاکھ لیکیج پوائنٹس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
کمپنی اپنے کارپوریٹ میسکوٹ روشنی کا استعمال کر تے ہوئے حفاظتی پٹس دینے کے لئے وقف سوشل میڈیا مہم بھی چلارہی ہے اور صارفین کو تہواروں حفاظت یقینی بنانے کی اپیل کررہی ہے۔ بجلی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گھروںمیںای ایل سی بیآرسی سی بی کے استعمال کے لیے کسٹمر کیئرمراکز اور دیگر صارفین رابطہ چینلز کے ذریعے وسیع بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔ دہلی کے کئی اسکولوں کے ساتھ مل کر آن لائن سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں یہ اسکول کے بچوں اور آر ڈبلیو اے کے اراکین کو آن لائن اور آف لائن موڈ کے ذریعے بجلی اورپیشگی حفاظتی مختلف پہلوو¿ں کے بارے میںلوگوںکوبیداریکررہی ہے۔ کمپنی نے جے جے کلسٹرز اور دیگرگنجان آبادی والے علاقوں میں لگائے گئے لوہے کے کھمبوں کوانسولیٹ کرنے کے لیے بھی بڑے پیمانے پر مہم چلائی ہے۔
تہوار کے موسم سے پہلے ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کی آپریشنز اور مینٹیننس ٹیمیںحفاظت سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مسلسل نگرانی کررہی ہےں۔صارف کسی بھی غیر محفوظ حالت یا ناخوشگوارواقعہ کی اطلاع کمپنی کی وقف 24 گھنٹے ساتوں دن ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 19124 پر دے سکتے ہیں۔

Related posts

پرینکا گاندھی کے استقبال میں رائے پور کی سڑکیں گلاب کے پھولوں سے بھر دی گئیں

Hamari Duniya

ملک سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی برائے فرو غ عربی زبان کے وفد کی جامعہ اسلامیہ سنابل میں آمد

Hamari Duniya

گولڈن جوبلی سیفی فاؤنڈیشن ڈے پرایوارڈ تقریب کا انعقاد، متعدد شخصیات کو مولانا عثمان فارقلیط سیفی رتن ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا 

Hamari Duniya