16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

تسمیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد تقریری مقابلے میں رمیشہ ثمین کی کامیابی

Tasmia Foundation
ناندورہ، 17/دسمبر(نمائندہ)۔
تسمیہ فاؤنڈیشن ناندورہ (ضلع بُلڈھانہ، مہاراشٹر) کی جانب سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے جونیئر گروپ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے لیے سینئر گروپ، اس طرح دو گروپوں میں طالب علموں نے شرکت کیں۔ اس پروگرام میں ناندورہ اور اطراف کی اسکولوں سے تقریباً 350 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ مقابلے کا پہلا راؤنڈ 3 دسمبر 2023 کو ہوا۔ دوسرا راؤنڈ 10 دسمبر کو، تیسرا اور فائنل راؤنڈ نگر پریشد اردو مڈل اسکول ناندورہ میں 16 دسمبر 2023 کو منعقد کیا گیا۔جس میں کیریئر گائیڈنس کا پروگرام بھی رکھا گیا۔مذکورہ کیریئر گائیڈنس کے پروگرام میں اکولہ سے تشریف فرما شکیل انجینیئر نے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔
اس تقریری مقابلے میں مولانا آزاد اُردو ہائی اسکول میں نویں جماعت میں زیرِ تعلیم، محمد علیم اسماعیل (افسانہ نگار) کی دختر رمیشہ ثمین Top 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ اس کامیابی کے اعزاز میں رمیشہ ثمین کو تسمیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے سند، ٹرافی اور دیگر تحائف سے نوازا گیا۔اس موقع پر رمیشہ ثمین کو ان کے والدین و رشتہدار اور ان کے جاننے والے قریبی افراد نے تہہ دل سے مبارک باد پیش کی بچی کے روشن مستقبل کے لئے بھی دعاؤں سے نوازا جا رہا ہے۔

Related posts

مولانا قمر الزماں الہ آبادی کی تھانہ بھون میں آمد آج

خانقاہ امدادیہ اشرفیہ میں مجلس کو خطاب کریں گے:

Hamari Duniya

آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری او بی سی یودھاایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya

شکتی پیٹھ دیوی پاٹن مندر کے مہنت متھلیش ناتھ یوگی نے نگرپالیکا پریشد بلرام پور کا دورہ کیا

Hamari Duniya