سونی سب ٹی وی کے سیریل ‘علی بابا داستان کابل’ کی مرکزی اداکارہ تونیشا نے خودکشی کر لی ہے۔ اس مشہور ٹی وی اداکارہ نے سیریل (نائیگاوں) کے سیٹ پر خود کو پھانسی لگا لی۔ تاہم خودکشی کے پیچھے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔تونیشا کی عمر 20 سال تھی۔
تونیشا نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ انڈسٹری میں کیا تھا۔تونیشا نے اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز بھارت کا ویر پتر– مہارانا پرتاپ سے کیا۔ذرائع کے مطابق سیٹ پر موجود لوگوں نے اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔ اب ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ والیو تھانے میں اے ڈی آر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، کرسمس کے موقع پر پیش آنے والے اس واقعے نے سنیما کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔
والیو تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر کیلاس باروے نے کہا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کیا اداکار نے خودکشی کی اور کیا اس نے خودکشی سے پہلے کوئی نوٹ لکھا تھا؟