9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب

Congress

چنئی، یکم نومبر۔

ریاست تلنگانہ میں آنے والے 30نومبر 2023کواسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین کو وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کیلئے انتخابی مبصر کے طور پرمنتخب کیا ہے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے تلنگانہ ریاستی انچارج مانک راؤ ٹھاکور نے سید برہان الدین کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کانگریس پارٹی کیلئے بہت خاص ہے۔ اس لیے آپ کے تجربے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ورھنا پیٹ اسمبلی حلقہ میں پہنچ کر آپ اپنے تجربے کے مطابق کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم چلاکر کامیابی دلانے میں تعاون کریں۔

تلنگانہ ریاستی انچارج مانک راؤ ٹھاکور نے امید ظاہر کی ہے کہ انتخابی مبصر کے طور پر سید برہان الدین اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے اور کانگریس امیدوار کو کامیاب بنا کر پارٹی کے امیدوں پر کھرے ثابٹ ہونگے۔ تلنگانہ میں وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے سیاسی مبصر کے طور پر منتخب ہونے پر تمل ناڈوکانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے عوام اس بار کانگریس کو واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار سونپیں گے۔ مجھے امید ہے کہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کا کانگریس امیدوار اس مرتبہ بھاری ووٹوں کے فرق سے اپنے حریف کو شکست دے گا۔ جس کیلئے ہم پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ ہماری انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ 

Related posts

مرکزالسلام التعلیمی الخیری تلسی پور میں جماعت کے باوقارعلمائے کرام کی تشریف آوری اور پرجوش استقبال

Hamari Duniya

ہانیہ زیاد نمایاں نمبر سے پاس،فیملی اور اہل خانہ نے پیش کی مبارکباد

Hamari Duniya

سیاسی اتحاد کے ساتھ سماجی اتحاد کا دور شروع

Hamari Duniya