November 5, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

تحریک اوقاف،وقف بورڈ کے تمام مسائل کے حل کیلئے تیار

Shabbir Ansari

نئی دہلی؍ممبئی27جون(ایچ ڈی نیوز)۔

تحریک اوقاف کی طرح عوام بھی متحرک ہو جائیں اور ہمارے اس مشن میں شامل ہو کر اپنے اکابرین کے ذریعے قوم کے نام وقف کئے زمینوں کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔مذکورہ خیالات کا اظہار تحریک اوقاف کے صدر شبیراحمد انصاری نے ہنگامی میٹنگمیں کیا ۔جس میں انہوں نے وقف بورڈ اور اس کی شقوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وقف کے صرف 9 ابواب اور 113 حصے ہیں۔ 113 حصے چھوٹے حصے ہیں جن کے ذریعے ہم وقف کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے وقف بورڈ، اس کے قیام اور ارکان کی تقرری پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو سمجھایا۔انہوں نے کہا کہ وقف اراضی کا کوئی ریونیو ریکارڈ نہیں ہے، دستاویزات کی کمی کی وجہ سے ہم وقف املاک کو کھو رہے ہیں۔ کئی جگہوں پر ہم دیکھ رہے ہیں کہ مساجد اور درگاہوں کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے، دفعہ 53 کے تحت وقف املاک کے لیے بھی پلان کی منظوری لی جانی چاہیے۔لہذا اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو وقف کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل ہونی چاہئے۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ درگاہ، مسجد، عاشور خانہ، قبرستان، اور وقف میں آنے والے تمام درخواست گزاروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وقف بورڈ میں تمام اداروں کا کام جیسے کہ رجسٹریشن، تبدیلی رپورٹ، اسکیم، اور جن کی فائل بند ہو چکی ہے اور آرڈر نہیں دیا گیا ہے، ان کو حل کرنے کے لیے شبیر احمد انصاری، صدر تحریک اوقاف، دفتر کا پتہ، آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن اگری پاڑہ پولیس تھانے کے پاس، گلی میں پیر سے جمعہ تک رابطہ کرسکتے ہیں۔ صبح 11 سے شام 5 بجے شبیر احمد انصاری 9322657893 سعید احمد خان 9820407981 اسحاق کھڑکے 9356609093۔

Related posts

ملکاپور ،عمر اقبال حمید خان کی ضلعی سطح پر سیرتِ النبی کوئز مقابلے میں شاندار کارکردگی

Hamari Duniya

شکتی پیٹھ دیوی پاٹن مندر کے مہنت متھلیش ناتھ یوگی نے نگرپالیکا پریشد بلرام پور کا دورہ کیا

Hamari Duniya

آعظم گڑھ کے ابو سالم خان نے انجام دیا بڑا کارنامہ

Hamari Duniya