27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور الٹ پھیر، اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

West Indies loss

ہوبارٹ (ہماری دنیا نیوز)۔
اتوار کو نمیبیا کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پیر کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا ہے۔ اسکاٹ لینڈ نے گروپ بی کے تیسرے میچ میں دو مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز خراب رہا اور تیسرے اوور میں 20 رنز کے مجموعی اسکور پر کائل میئرز 13 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد جوش ڈیو کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد ایون لوئس اور برینڈن کنگ نے تیز بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 5.4 اوورز میں 52 رنز تک پہنچا دیا۔ اسی سکور پر بریڈ وہیل نے لیوس کو پویلین بھیج کر ونڈیز کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد کنگ بھی 58 کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ کنگ کے آو¿ٹ ہونے کے بعد نکولس پوران ( 04)، شمرہ بروکس ( 04) اور روومین پاول ( 05)، عقیل حسین ( 01)، الزاری جوزف ( 00) اور اوڈین اسمتھ ( 05) جلدی- جلدی پویلین لوٹ گئے اور ویسٹ انڈیز کا اسکور9وکٹ پر 102رن ہوگیا۔ جیسن ہولڈر گرتی ہوئی وکٹوں کے درمیان ایک طرف سے جدوجہد کرتے رہے۔ تاہم ان کی جدوجہد زیادہ نہ چل سکی اور 19ویں اوور میں وہ 118 کے مجموعی ا سکور پر 38 رنز بنا کر صفیان شریف کا شکار بن گئے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 18.3 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اسکاٹ لینڈ کی طرف سے مارک واٹ نے3، بریڈ وہیل اور مائیکل لسک نے2-2، وجوش دیو اور صفیان شریف نے1-1وکٹ لیا۔
اس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے جارج منسے کے66رنوں کی بہترین نصف سنچری اننگ کی بدولت 20اوور میں5وکٹ پر160رن بنائے۔ منسے کے علاوہ مائیکل جونس نے20، کالم میک لیووڈ نے23اور کرس گریوس نے ناٹ آوٹ 16رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے الجاری جوزیف اور جیسن ہولڈر نے2-2اور اوڈین اسمتھ نے ایک وکٹ لیا۔

Related posts

اوکھلا اسمبلی حلقہ شاہین باغ کے مسائل پر ویلفیئر پارٹی کی میٹنگ

Hamari Duniya

لوک سبھا انتخابات2024 کیلئے کانگریس نےامیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی

Hamari Duniya

نوٹ بندی پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے فیصلہ کو درست بتایا، ایک جج نے کہا غیر قانونی تھا فیصلہ

Hamari Duniya