27.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ٹی-20 عالمی کپ میں پاک -بھارت مداحوں کو مایوس کرسکتا ہے بارش

India-Pakistan world Cup match

برسبین:بھارت پاکستان کرکٹ شائقین کو ٹی20عالمی کپ میں روایتی حریف پاک بھارت کے مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن ان کے ارمانوں پر پانی پھرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتوار کو پاک بھارت مقابلے کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں نے سرحد کے دونوں جانب سمیت دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کو مایوس کرنا شروع کردیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ ملبورن میںہونا ہے جبکہ اسی دن یہاں محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے جبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق سڈنی میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے اور یہاں اگلے منگل تک بارشیں ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا ہے۔

Related posts

بنگال کی ممتا بنرجی حکومت کا سورو گانگولی کو بڑا تحفہ

Hamari Duniya

اب کنہیا کمار کے جے این یو کی ساتھی پر چلے گا غداری کا مقدمہ، ایل جی نے دی اجازت

Hamari Duniya

بھارتی کریٹر عرفان پٹھان کے ساتھ ایئرپورٹ پر بدتمیزی

Hamari Duniya