April 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کانگریس امیدوار شاہین پروین کیلئے جامع مسجد وارڈ کی گلیوں میں پسینہ بہارہے ہیں میڈیا کوآرڈینیٹر سید عدنان اشرف

Syed Adnan Ashraf

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی ریاستی کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر جامع مسجد وارڈ کے آبزرور سید عدنان اشرف نے دہلی کی کیجریوال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وہ جامع مسجد وارڈ کی امیدوار شاہین پروین کیلئے تشہیر کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ انہوں نے جامع مسجد کی گلیوں میں گھوم گھوم کرلوگوں سے کانگریس کی امیدوار شاہین پروین کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی ہے جو دہلی کو بدعنوانی سے پاک اور چمکتی ہوئی دہلی بناسکتی ہے۔انہوں نے کورونا وائرس کے دوران تبلیغی مرکز کونشانہ بنانے پر بھی شدید حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ لوگ تبلیغی مرکز اللہ کے کاموں کے لئے جاتے ہیں لیکن کیجریوال نے اس کو بدنام کیا اور اس پر تالے لگوائے۔
انہوں نے کہا کہ جذبات میں آکر مسلمان بہت جلد اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو بھول جاتے ہیں۔لیکن اب انہوں نے حدپارکردی ہیں، اب نے کے مظالم بھولنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی ایسی پارٹی ہے جواقلیتوں اور مظلوموں کے ساتھ ڈٹ کر ہمیشہ کھڑی رہتی ہے اور ان کو حقوق دلانے کی لڑائی لڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہی دہلی کو چمکایا اور ترقیاتی کاموں کو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں چاہے وہ سڑکیں ہوں،فلائی اوور ہوں،اسپتال ہوں، یونیورسٹیاں ہوں، آئی آئی ٹیز ہوں، آئی آئی ایم ہوں سب کانگریس نے ہی بنوائے ہیں۔ باقی بی جے پی اور عام آدمی پارٹی صرف نعرہ لگاتی ہیں اورکانگریس کے کاموں کو اپنا بتاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بی جے پی کی بی ٹیم ہے اس لئے آپ بہت سوچ سمجھ کر ووٹ کریں۔

Related posts

Sophist Academy: اگر کچھ کر گزرنے کا حوصلہ ہو تو سب کچھ ممکن ہے: نوراللہ خان

Hamari Duniya

عیسیٰ مسیح کے متبعین کواخلاق حسنہ سے متصف ہونا چاہئے:پروفیسر ڈیبورا سائبل

Hamari Duniya

نیوسوسیو اکنامک ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ اور آواز خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

Hamari Duniya