نئی دہلی۔ پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک نے بھارتی بیٹر سوریا کمار یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بولرز کے دماغ سے کھیلتے ہیں۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق حال ہی میں ایک نجی ٹی کے شو میں تجربے کار پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو کی بیٹنگ کے شاندار انداز کے بارے میں بات کی۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہ’سوریہ کمار بنیادی طور پر بولر کے دماغ کے ساتھ کھیلتے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ’مڈل آرڈر میں کھیلنے والے بیٹسمین کے لیے یہ چیز بہت اہم ہے کہ وہ بولر کے دماغ سے بھی کھیلے، جیسے ایک بولر بولنگ کرواتے ہوئے اپنی فیلڈ میں جگہوں کو تبدیل کرتا ہے تو اسی طرح ایک بیٹسمین اور خاص طور پر وہ بیٹسمین جوکہ مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں ان کو رنز بنانے کے لیے بولر کے دماغ سے کھیلنا پڑتا ہے‘۔
شعیب ملک کا خیال تھا کہ سوریہ کمار یادو کو بیٹنگ پر مہارت ہونے کے باوجود بھی پرتھ میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن بھارتی بیٹسمین نے اپنی شاندار بیٹنگ سے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف 40 گیندوں پر 68 رن بنا کر بھارتی ٹیم کو 133 رنز بنانے میں مدد کی۔
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تکنیک میں خامی تلاش کرنا مشکل ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف پرتھ میں ایک اچھال، تیز پچ پر جہاں کے ایل راہل، وراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما جیسے بڑے بلے باز ناکام رہے، سوریہ کمار نے 40 گیندوں پر 68 رن بنائے اور ہندوستان نے 20 اوورز میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ لیکن 133 رن بنا سکے۔ تاہم جنوبی افریقہ نے ہدف پانچ وکٹوں اور دو گیندوں باقی رہ کر پورا کر کے میچ جیت لیا۔
فلیمنگ نے ای ایس پی این کرک انفو کے پروگرام T20 ٹائم آو¿ٹ میں کہا، “سوریہ کمار واقعی مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ اسی لیے اس نے ایک ایسی تکنیک وضع کی ہے جس سے گیند بازوں کے لیے صحیح لینتھ تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر گیند باز آگے پھینکیں گے تو وہ اوور کور یا زمین پر کہیں بھی ماریں گے، اس لیے انہوں نے ایک ایسی تکنیک تیار کی ہے جس میں کمزوری تلاش کرنا مشکل ہے۔
previous post