احسان انصاری
نئی دہلی،13اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
لوک سبھا انتخابات کے لیے بہار کی بانکا سیٹ سے نامزدگی منسوخ کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ جس کی سماعت 15 اپریل کو ہوگی۔ بہار کے بانکا لوک سبھا انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے جواہر کمار جھا نامی شخص نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سب سیکشن 4 کہتا ہے کہ آر او (ریٹرننگ آفیسر) اس وقت تک کاغذات نامزدگی منسوخ نہیں کر سکتا جب تک کہ کوئی تسلی بخش نوعیت کی خرابی نہ ہو۔
![](https://hamariduniyanews.com/wp-content/uploads/2023/11/appeal.png)