14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ٹی20عالمی کپ: بھارت-پاک سپر مقابلے کے منتظر شائقین کیلئے اچھی خبر

India-Pakistan-World-Cup-Match

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

ٹی 20 عالمی کپ میں بھارت پاکستان کے درمیان ہونے والے سپر مقابلے کے منتظر شائقین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی۔ٹی-20عالمی کپ2022میں بھارت اور پاکستان کے درمیان یہ میچ ملبورن کرکٹ گراونڈ میں بھارت کے وقت کے مطابق دوپہر1.30بجے سے کھیلا جائے گا۔ مگر اس درمیان کچھ دنوں سے ہورہی بارش کا خطرہ برقرار تھا۔ اس درمیان خبر ہے کہ ملبورن میں بارش کے امکانات مزید کم ہونے کے بعد اب مکمل میچ ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ملبورن میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی جبکہ سورج بھی نکلا ہوا ہے۔

ملبورن میں شام 7 بجے سے 10 بجے تک بارش کا امکان 15 فیصد سے بھی کم ہے جبکہ رات 11 بجے بارش کا صرف 24 فیصد امکان ہے۔دن کے وقت میں ملبورن میں بارش کا امکان 5 فیصد سے بھی کم ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شیڈول بھارت پاک میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

بھارت پاکستان کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں

بتادیں کہ ٹی-20عالمی کپ میں اس مرتبہ بھارتی ٹیم کو سپر-12کے گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں ٹیم انڈیا کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش اور ساوتھ افریقہ کی ٹیمیں بھی ہیں۔ جبکہ دو ٹیموں نیدر لینڈ اور زمبابوے نے کوالیفائنگ راو¿نڈ کے بعد اس سپر گروپ میں داخل ہوئی ہے۔

Related posts

قینچی لگنے سے نوجوان کی موقع واردات پر موت، ملزم فرار

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ قینچی مذاق ،مذاق میں لگی ہے۔جب کہ دو لوگوں نے مل کر شاہد پر حملہ کیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔:

Hamari Duniya

مسلم پرسنل لاءبورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی انتقال کر گئے

Hamari Duniya

سعودی عرب کے کھلاڑیوں پرفخر،شکست کے باوجود کھلاڑیوں نے کوچ ہروی رینارڈکا دل جیت لیا

Hamari Duniya