17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

فلسطین اسرائیل جنگ بندی کیلئے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلمائ کی جانب سے دستخطی مہم

Sunni Jamiat ul Ulama
ہمارا مطالبہ ہے کہ ہندوستانی حکومت جنگ بندی کے لئے مداخلت کرے :الحاج محمد سعید نوری

ممبئی،10نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
دو ٹانکی سنی مسجد بلال میں آل انڈیا سنی جمعیة العلما کے صدر  مولانا الحاج معین الدین اشرف الاشرفی الجیلانی  سجادہ خانقاہ عالیہ کچھوچھہ مقدسہ ، اوربانی رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری،نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیةالعلما نے بعد نماز جمعہ سنی مسجد بلال میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جنگ بندی کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کیا۔ کثیر تعداد میں عوام و خواص نے دستخی مہم میں حصہ لیتے ہوئے فلسطینی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ مسجد بلال کے صحن میں ایک طویل بینر پر لوگوں نے دستخط کیا اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے بھی نعرے لگائے۔

اس دستخطی بینر پرایک مظلوم فلسطین کا درد بھرا بیان بھی تحریر تھا جس میں اس نے شہید ہونے والے بچوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ جب تم رسول اللہ سے ملنا تو کہنا کہ یا رسول اللہ! مسلمان ہمیں بچا نہ سکے۔ فلسطینیوں کو مسلمانوں نے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے۔ رسول اللہ تک پہونچوں تو یہ باتیں ضرور کہو۔ معین المشائخ نے بعد نماز جمعہ مظلوم فلسطنیوں کی حمایت میں اس دستخطی مہم میں کے دوران کہا کہ فلسطینی نسل کشی فورا بند کیا جائے۔ آپ نے مزید کہا کہ منظم سازش کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ اصل میں ان کا نشانہ مسلمانوں کا قبلہ اول حاصل کرنا ہے لیکن اپنے ناپاک سازش میں کبھی کامیاب نہ ہوں گے۔ 

بانی رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب،نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃالعلما نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہندوستانی حکومت جنگ بندی کے لئے مداخلت کرے ، ہندوستانی حکومت ہمیشہ فلسطینی کے ساتھ رہی ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی ساتھ دیتی رہے گی،ہماری حمایت مظلوم فلسطینی کے ساتھ ہے ، ہم نے اس لئے دستخطی مہم کا پروگرام رکھاتاکہ لوگ اپنے جذبات اور ہمدردی کا اظہار کر سکیں۔ اس خطہ میں امن و شانتی بحال ہو جائے۔ عام شہری جس پریشانی میں مبتلا ہیں اس سے انہیں نجات مل جائے۔اسرائیلیوں کی جارحیت کے حوالے سے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم تو صرف جنگ بندی چاہتے ہیں تاکہ عام شہری امن وسکون سے رہ سکیں۔آپ نے کہا اسپتالوں اور عام شہری کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے خلاف ہےاسرائیل غزہ پر بمباری کر کے بے گناہ شہریوں کو قتل عام کر رہاہے ، جو انسانیت کے منا فی ہے، فلسطینیوں پر جارحانہ حملہ اسرائیل کی بر بریت کا ثبوت ہے عالمی برادری کو چاہیئے کہ فورا جنگ بندی کے لئے مستحکم قدم اٹھائے۔اس دستخظی پروگرام میں عوام وخواص کے ساتھ علمائے کرام ، ائمہ مساجد اور میڈیا کے افراد بھی موجود تھے۔

Related posts

برفانی جھیلوں سے وابستہ خطرات سے نمٹنے کیلئے مؤثرحکمت عملیوں کی فوری ضرورت: ڈاکٹر پی کے مشرا

Hamari Duniya

خوشخبری! جامعہ کو جلد ملنے جارہا ہے یونانی میڈیکل کالج

آل انڈیا یونانی طبّی کا نگریس کی جانب سے پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد:

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند میں جدید داخلے لینے والے طلبائ اپنے ساتھ ضرور لائیں یہ دستاویزات

Hamari Duniya