16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مدارس کے طلباء احساس کمتری سے باہر نکلیں، ناممکن کو ممکن بنائیں:علماء

دارالعلوم فیض محمدی میں انجمن" فیض اللسان" کا افتتاحی پروگرام منعقد:

لکشمی پور/ مہرا ج گنج:28مئ(ایچ ڈی نیوز)دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں یکم مئی کو تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد آج طلباءکی انجمن” فیض اللسان” کا افتتاحی پروگرام کا انعقاد ادارہ کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی کی قیادت و مفتی احسا ن الحق قاسمی کی نظامت میں ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر عروس البلاد ممبئی کے مشہور عالم دین ، ملی وسماجی قائد ، محبو ب العلماءمولانا لیا قت علی قاسمی، امام وخطیب ، مسجد بی آئی ٹی بلاک ،وخلیفہ الشاہ مولانا منیر احمدؒ کالینا ممبئی سمیت دارالعلوم کے اساتذہ وتمام شعبوں کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں انجمن کے سرپرست ومہتمم ادارہ ، مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اپنے افتتاحیہ کلمات کے دوران انجمن سے وابستگی اور اس سے مربوط ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی ہفتہ واری انجمن میں شرکت کو یقینی بناکر اپنی طاقت لسانی وقوت گویائی کو جلا بخشنے کے ساتھ قلمی صلاحیت کو بھی اجاگر کریں،جس کے لیے سخت محنت اور جدوجہدکرنی ہوگی، اور پورے شوق وپابندی کے ساتھ انجمن کی سرگرمیوں سے جڑنا ہوگا ۔ بعد ازاں مولانا نے مہمان ذی وقار مولانا لیاقت علی قاسمی کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے تعارفی کلمات میں کہا کہ آج جس ادارہ میں آپ حضرات موجود ہیں، یہ ادارہ تقریباً چار دہائی قبل سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی ،ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی اوران کے رفقاءکار کی مخلصانہ کوششوں سے وجود میں آیا، جس کا شمار اتر پردیش کے ممتاز دینی وعصری اداروں میں ہوتا ہے، جہاں شعبہ حفظ کے علاوہ پرائمری درجات سے عالیہ ثانیہ(مشکوٰة وہدایہ) سمیت تمام تر عصری مضامین این سی ، ای، آر، ٹی منہج پر تعلیمی دی جاتی ہے، نیز ٹیکنکل تعلیم کے بھی معقول نظم کے ساتھ حفظ کے بچوں کو ا س طرح تعلیم دی جاتی ہے کہ ،وہ حفظ کی تکمیل کے ساتھ نویں کلاس کی تعلیم کو بھی بآسانی حاصل کرسکتے ہیں، ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے طلباء جدید اور قدیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا طلبہ کو چاہئے کہ ہر ناممکن کو ممکن بنانے کے لئے تیار ر ہیں اور ایسے مقررین کی صفوں میں شامل ہونے کی کوشش کریں اور انہیں اپنا اسوة بنائیں، جن کی جادوئی تقریروں نے دنیا میں انقلاب پید ا کردیا، آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ انجمن ہی وہ جگہ ہے جہاں اساتذہ کی تربیت میں آپ اپنے اندر قلمی ولسانی خوبیاں پیدا کرسکتے ہیں ، جس کے سہارے باکمال خطیب ، ماہر ناظم (اناؤ نسر)اورکہنہ مشق انشاءپردازوں اور کالم نگاروں کی صفوں میں آپ اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔مہمان ذی وقار محبو ب نے مولانا لیاقت علی قاسمی کا تعارفی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کی تعلیمی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں، یہ ادارہ نونہالوں کی تعلیم کیلئے اس دیار کا قابل قدر خدمات انجام دینے والا ایک ممتاز ادارہ ہے، طلباءکے ذریعہ پیش کئے گئے پروگرام(عربی ، اردو ، ہندی ، انگلش زبانوں میں تقاریر) سے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قلمی ولسانی صلاحیتوں کو سنوارنے میں مدارس میں قائم انجمنیں اہم رول اداکررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء کبھی بھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں، علم کے ذریعہ ایک انسان ، دوسرے انسان کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ اپنے مالک کے حقوق کو ادا کرنے والا بن جاتا ہے ۔وسائل علم اور کتابوں کے احترام کے ساتھ اپنے اساتذہ کا دل سے احترام کریں ۔اور انہیں جان سے زیادہ محبوب رکھیں۔اس افتتاحی پروگرام میں مفتی احسان الحق قاسمی ، مولانا وجہ القمر قاسمی، مولانا ظل الرحمان ندوی ، ایڈوکیٹ مہتاب عالم، مولانا محمد سعید قاسمی، مفتی وصی الدین قاسمی، حافظ محمد عمر اہیرولی، حافظ شبیر احمد ،مولانا محمد صابر نعمانی ، مولانا محمد یحیٰ ندوی ، مولانا شکراللہ قاسمی، حافظ ذبیح اللہ ، حافظ محمد جمال ، قاری محمد صادق، ماسٹر فیض احمد، ماسٹر محمد عمر خان ، ماسٹر جاوید احمد، وغیرہ شریک رہے۔

Related posts

ممتاز ماہر تعلیم ودرسیاست ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی”عرفانی ایوارڈ“ سے سرفراز

Hamari Duniya

ملکاپور: ڈاکڑ ناصرالدین ناصر کے سماجی ناولچے کا رسمِ اجراء

Hamari Duniya

آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے دروازے اعلیٰ دینی اور دنیوی تعلیم کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں:مولانا یعقوب بلند شہری

Hamari Duniya