April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

ایس بی آئی نے بی پی ایل آر کی شرح میں 0.7 فیصدکا کیا اضافہ کیا،یہ ہوا مہنگا

State Bank- HD News

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے صارفین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ایس بی آئی نے بینچ مارک پرائم لینڈنگ ریٹ (بی پی ایل آر) میں 0.7 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ بینک کا بی پی ایل آر اب 13.45 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ایس بی آئی کی نئی شرح جمعرات سے نافذ ہو گئی ہے۔
ملک کے سب سے بڑے اسٹیٹ بینک کی بیس ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق اس تبدیلی سے بی پی ایل آر کی شرح بڑھ کر 13.45 فیصد ہوگئی ہے جو کہ پہلے 12.75 فیصد تھی۔ اس کے علاوہ بینک نے بیس ریٹ کو بھی بڑھا کر 8.7 فیصد کر دیا ہے۔ بینک کے بیس ریٹ میں اضافے کے بعد، قرض لینے والوں کی ای ایم آئی رقم بڑھ جائے گی۔ اس سے قبل ایس بی آئی نے جون کے مہینے میں بی پی ایل آر میں تبدیلی کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ بینک سہ ماہی بنیادوں پر بی پی ایل آر اور بیس ریٹ دونوں پر نظر ثانی کرتا ہے۔ ایس بی آئی کے بیس ریٹ اور بی پی ایل آر میں اضافے کے بعد مانا جا رہا ہے کہ دوسرے بینک بھی شرحیں بڑھا سکتے ہیں۔ ایس بی آئی نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی میٹنگ سے عین قبل اپنے بینچ مارک قرض دینے کی شرحوں میں اضافہ کیا ہے۔ امید ہے کہ ریزرو بینک ایم پی سی میٹنگ میں ریپو ریٹ بڑھانے کا فیصلہ کرے گا۔

Related posts

عمران مسعود نے پھر پالا بدل لیا،سائیکل کی سواری چھوڑ کر اب ہاتھی پر ہوئے سوار

Hamari Duniya

ستیندر جین کو وزیر کے عہدے سے  ہٹایا جائے: کانگریس کا مطالبہ

Hamari Duniya

یوپی میں بلڈوزروں کے نشانے پر مسلمانوں کے تعلیمی اداروں، اس بڑے مسلم لیڈر کا انٹر کالج زمیں بوس

Hamari Duniya