چینئی، 09 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
جنوبی ہند کی سب بڑی تنظیم مسلم ایجوکیشنل ایسوسی ایشن آف سدرن انڈیا(میاسی) کے زیر اہتمام چلنے والا سب مشہورو معروف ادارہ ’دی نیوکالج‘ کا نیشنل اسسمنٹ اینڈ اکریڈیٹیشن پیر ٹیم ( این اے اے سی پیر ٹیم) کی طرف سے بتاریخ 27 اور28فروری 2023کوچوتھے مرحلہ کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ این اے اے سی پیر ٹیم نے کالج کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ان کی سرگرمیوں کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ این اے اے سی پیر ٹیم کی تفصیل رپورٹ جمع کرنے کے بعد تقریبا تین چار دن کے بعد نتیجہ جاری کیا گیا اور مجموعی اوسط 4پوانٹ میں سے نیوکالج نے 3.61حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی کالج کوسات سالہ مدت کے لیے اے پلس پلس گریڈ سے نوازا گیا،نیز اس پوانٹ کے ساتھ نیوکالج شہر چنئی کی کالجز میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ واضح ہوکہ تیسرے مرحلہ میں نیوکالج کا گریڈ صرف اےتھا۔