نئی دہلی،14مئی (ہ س)۔
جمنا پار کے معروف سماجی کارکن ڈاکٹر فہیم بیگ کی طرف سے کئے گئے سماجی کاموں کے اعتراف میں شاہدرہ ضلع کی افسر پرانجل پاٹل نے منڈولی میں منعقدہ ’میگا جن جاگرن کیمپ میں مومنٹو اور سرٹیفکیٹ دے کر انہیں اعزاز سے نوازا اور کہا کہ ڈاکٹر بیگ وقتاً فوقتاً انتظامیہ کے ساتھی بن کر عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ ایسے سماجی کارکنوں کو وقتاً فوقتاً اعزاز سے نواز کر حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ایس ڈی ایم سیما پوری موہن کمار نے اپنے الفاظ میں کہا کہ ڈاکٹر بیگ ضلع میں انتظامیہ کی طرف سے منعقد کئے گئے میگا کیمپوں یا دیگر سرکاری اسکیموں میں عام لوگوں تک پہنچانے میں ہمیشہ فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ ایس ڈی ایم شاہدرہ چھتیش کمار مشرا نے بھی ڈاکٹر فہیم بیگ کی طرف سے کئے گئے سماجی کاموں کی تعریف کی۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے کہا کہ یہ ہم جیسے سماجی کارکنوں کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً اعزازات سے نوازا جاتا ہے اس سے ہم سب کو حوصلہ ملتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ 27 سالوں سے ہماری تنظیم اورجعفرآباد آر ڈبلیو اے نے اس کام کو بڑی لگن اور ایمانداری سے کرنے کا عہد کررکھا ہے جس میں میں اکیلا نہیں بلکہ بہت سے ساتھی ان سماجی کاموں کو گراونڈ تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں ۔ میں اپنے تمام ساتھیوں کا شکرےہ ادا کرتا ہوں کیوں کہ ےہ اعزاز میرا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے۔ اس کے علاوہ میں ضلعی افسر، ایس ڈی ایم اور دیگر محکموں کے افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور عہد کرتا ہوں کہ جب تک زندگی ر ہے گی، معاشرے کے غریبوں، مزدوروں اور پسماندہ لوگوں کے لیے اپنی بے لوث خدمات انجام دیتا رہوں گا۔اس موقع پر تنظیم کے قومی صدر مرزا شاہد چنگیزی، سید سلیم ٹونکی، نائب صدر سید شاہد راحت، خزانچی محمد انیس، محمد مہربان، ڈاکٹر آفاق،، سجاد الرحمٰن، ڈاکٹر سید شہنشاہ، اسلم خان، محمد ارشد، شبانہ انجم، نسیم بانو، ڈاکٹر سید احتشام، لیاقت، محمد صابر، سلیم ملک، کاشف انصاری، نفیس الدین، محمد آصف، انیس، ڈاکٹر خورشید، ڈاکٹرکامران وغیرہ نے ڈاکٹر فہیم بیگ کو دئے گئے اعزاز پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر فہیم بیگ کو مبارکبادپیش کی۔