27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ہوشیار! سوشل میڈیا پر لڑکی کا فرینڈ ریکسویٹ آپ کیلئے مصیبت بن سکتا ہے

Social media

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

اگر آپ بھی اپنے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے فرینڈ ریکسویسٹ آنے سے اچھلنے لگتے ہیں یا طرح طرح کے خواب بننے لگتے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں۔ کیونکہ آپ کے ساتھ دھوکہ ہوسکتا ہے اور آپ بڑی مصیبت میں پھنس سکتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ دارالحکومت دہلی کے بھجن پورہ علاقے میں پیش آیا جب ایک نوجوان کو سوشل میڈیا پر اجنبی شخص سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ متاثرہ کو بار بار فیس بک پر لڑکی کے نام سے دوستی کی ریکویسٹ بھیجی گئی۔ بار بار انکار کے بعد بالآخر نوجوان نے دوستی کی درخواست قبول کر لی۔ تھوڑی دیر بعد نوجوان کو اسی لڑکی کی ویڈیو کال آگئی۔ لڑکی نے ویڈیو کال پر فحش حرکتیں کرنا شروع کر دیں۔

Global Management consultant
سعودی عرب میں کیریئر سنوارنے کے خواہشمند فوری رابطہ کریں

متاثرہ شخص خوفزدہ ہو گیا اور اس نے فون منقطع کر دیا لیکن تب تک ملزمان نے کال کی ویڈیو ریکارڈنگ کر لی ۔ اس کے بعد متاثرہ سے وصولی شروع ہو گئی۔ دہلی پولیس کا انسپکٹر بتاکربھی اسے ڈرایا دھمکایا گیا۔ متاثرہ نے پہلے ایک لاکھ روپے دیے لیکن بعد میں اس نے شکایت کرنا مناسب سمجھا۔ اسپیشل سیل کے سائبر کرائم یونٹ نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ٹیکنیکل سرویلانس کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ اپنی فیملی کے ساتھ بھجن پورہ علاقہ میں رہتی ہے۔ وہ ایک ایم این سی میں کام کرتا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں اس نے بتایا کہ 15 اکتوبر کو اسے پوجا شرما نامی لڑکی سے دوستی کی ریکویسٹ موصول ہوئی۔ اجنبی شخص ہونے کی وجہ سے اس نے ریکویسٹ مسترد کر دی۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ ریکویسٹ آئی۔ یہ سلسلہ چلتا رہا۔ بالآخر متاثرہ نے دوستی کی ریکویسٹ قبول کر لی۔ تھوڑی دیر بعد دوسری طرف سے ویڈیو کال آگئی۔
متاثرہ کو لگا کہ شاید لڑکی نے بتانے کے لیے فون کیا ہے۔ نوجوان نے جیسے ہی ویڈیو کال پک کی تو دوسری طرف کی لڑکی نے اپنے کپڑے اتار دیئے۔ خوف کے مارے متاثرہ نے کال منقطع کر دی۔ لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
اس دوران ملزمان نے کال ریکارڈ کر لی۔ کال کی ریکارڈنگ کچھ دیر بعد متاثرہ کو بھیج دی گئی۔ اس کے بعد اس سے رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ متاثرہ نے لڑکی کو اپنے فیس بک پر بلاک کر دیا۔ اس کے بعد دہلی پولیس کا انسپکٹر ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہونے کی بات کی۔
اس کے بعد متاثرہ سے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ متاثرہ نے مذکورہ اکاو¿نٹ میں روپے بھیجے۔ لیکن اس کے بعد بھی وہ پچاس ہزار روپے مزید مانگنے لگا۔ نوجوان نے ساری بات اپنے گھر والوں کو بتائی۔ بعد میں اہل خانہ کے کہنے پر پولیس میں شکایت کی گئی۔ اب اسپیشل سیل کے سائبر کرائم یونٹ نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related posts

اس عید مسلمان اہل فلسطین کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں: محمد سلیم اللہ خان 

Hamari Duniya

دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب کا انعقاد، 23 طلباء نے حفظ قرآن مکمل کیا

Hamari Duniya

ملت کے مسائل کو لے کر امت شاہ کے حضور پیش ہوئے قوم کے بڑے رہنما

Hamari Duniya