24.1 C
Delhi
November 6, 2024
Hamari Duniya
دہلی

ایس آئی او نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ملک گیر کیمپس مہم کا آغاز کیا

IOS

نئی دہلی، 05 ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے تبدیلی و اصلاح کی غرض سے اپنی نئی کیمپس مہم بعنوان سولسپارک – الومنیٹ ایتھکس‘  کا آغاز کیا۔ اس مہم کا افتتاح ایس آئی او کے قومی صدر رمیس ای کے نے کیا۔ اس مہم کا مقصد تعلیمی اداروں میں اخلاقی اقدار کو زندہ کرنا اور کیمپس کے مسائل کو اٹھانا ہے۔

مہم کا افتتاح کرتے ہوئے برادر رمیس نے کہا کہ “تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کا سنگ بنیاد ہے، اور کیمپس کسی بھی ملک کی اخلاقی اور فکری ترقی کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم جگہ ہے۔ ہندوستان کو گریجویٹس کا ملک کہا جاتا ہے، اس میں کیمپس کا کردار اہم ہے جو معاشرے کو تربیت کے میدان فراہم کرتے ہیں۔ تاریخ میں نوجوانوں نے اپنے غیر متزلزل حوصلوں، جذبوں اور وژن کے ذریعہ ایسے انقلاب برپا کیا ہے جس نے معاشرہ کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا۔ یہ مہم ہر طالب علم کے اندر اخلاقیات کی روشنی کو فروغ دینے کی ایک آواز ہے جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور انقلابی قوت کو تسلیم کرتی ہے۔

ایس آئی او طلبہ کو حقیقی علم سے واقف کرانے اور ان میں بیداری پیدا کرنے، انہیں اقدار اور اخلاقیات کا پیامبر بنانا چاہتی ہے۔ معاشرتی برائیوں اور سماج مخالفت طاقتوں سے نبردآزما ہونے کے لیے تنظیم اپنے وابستگان میں اعلی اخلاقی اقدار کو پیدا کرتی ہے اور تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔

تاہم، سماج مخالف سرگرمیوں جیسے کہ چھیڑ چھاڑ، ریگنگ اور یہاں تک کہ تشدد بھی افسوسناک طور پر پورے ہندوستان کے کیمپسوں میں بہت عام ہوگیا ہے۔ ثقافتی تقریبات اور سالانہ تقریبات کی آڑ میں نشے اور فحاشی کے زہریلے بیج بوئے جاتے ہیں۔ آج طلبہ برادری کا ایک اہم حصہ اخلاقی رول ماڈل بننے کا اپنا وژن کھو دیا ہے۔” تنظیم کے نیشنل کیمپس سکریٹری شیخ عمران حسین نے صدارتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ایس آئی او علمی ترقی، اقدار اور اخلاقی قیادت کے متعلق بیداری پیدا کرنے، تعلیم میں اقدار کو فروغ دینے، ایسا محفوظ اور متنوع کیمپس بنانے جہاں فحاشی اور برائیوں کو ختم کیا جا سکے، کی جدوجہد کرتی ہے۔

ایس آئی او نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے ان میں اقدار، دانش اور اخلاقیاتکونشوونما دینے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ صرف ایک مہم نہیں ہے، یہ ایک اجتماعی کوشش ہے کہ ہم اپنے کیمپس کو اخلاقیات، اعلی اقدار اور کامیابی کا گہوارہ بنائیں۔”

Related posts

مرکزی یونین بجٹ کا منفی اثر عام آدمی کی روزمرہ زندگی پر پڑے گا: جماعت اسلامی

Hamari Duniya

دیال سنگھ کالج(ایوننگ) میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya

یمنا پل کی دیکھ بھال کس کی ذمہ داری؟ کسی کو پتہ ہی نہیں

Hamari Duniya