30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں کھیل

شعیب اور ثانیہ کی زندگی میں کس نے گھولا زہر ،اس اداکارہ کا نام آیا سامنے

Sania Mirza- Shoiba Malik

دبئی:بھارت کی قدآور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پاکستان کے اسٹارکریٹرشعیب ملک کے رشتوں میں دراڑپڑنے کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ ثانیہ مرزا کا گھر اجاڑنے اور ان کی ہنستی ، مسکراتی زندگی میں زہر گ±ھولنے کا الزام فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عائشہ عمر پر عاید کیا جارہا ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی پر اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ ”میں نہیں جانتی کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی نجی زندگی میں کیا چل رہا ہے اور میں لوگوں کی ذاتی زندگی پر بالکل تبصرہ نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ میرے لئے دونوں شخصیات بہت مثاثر کن ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ میرے بہترین دوست ہیں، میں صرف ان دونوں کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کرسکتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے۔“ !!
یاد رہے کہ عائشہ عمر نے گزشتہ برس سوئمنگ پول پرایک نہایت بولڈ فوٹو شوٹ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ کروایا تھا ،جس کے بعد ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کا نام شعیب ملک کے ساتھ جوڑا جارہا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ اسی بولڈ فوٹو شوٹ نے اسپورٹس کی دنیا کے مقبول ترین ستاروں کی جوڑی کی زندگی میں زہر گ±ھولنا شروع کردیا تھا۔ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ عائشہ عمر اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ عائشہ عمر آئے روز اپنے متنازع فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔

Related posts

گجرات کا مشہور بین الاقوامی پتنگ میلہ 2023 جی 20 پر مبنی ہوگا

Hamari Duniya

مودی اور کیجریوال کی نورا کشتی نے دہلی کے مفادات کو فٹ بال بنادیا

Hamari Duniya

شروعاتی رجحانوں میں تین ریاستوں میں بی جے پی آگے، ایک میں بی جے پی

Hamari Duniya