16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

عالمی کپ میں بھارت سے شکست کوہضم نہیں کرپارہا ہے پاکستان ،بابرکی کپتانی پر تنقید

Babar Azam

اسلام آباد : ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست پاکستان ابھی بھی ہضم نہیں کرپارہا ہے۔ اب بابر اعظم کی کپتان پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ایک نجی پاکستانی چینل سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بابر اعظم بار بار ایک طرح کی ہی غلطی کر رہے ہیں، پریشر والے میچ میں سینئر کھلاڑیوں کا کردار اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کپتان غلط فیصلہ لے رہا ہے تو سینئر کھلاڑی کو بتانا چاہیے کہ یہ غلط فیصلہ ہے۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ تیزگیندبازکے ساتھ ایک سینئر کھلاڑی کو ہونا چاہئے جو اس کو بتائے اور حوصلہ دے۔سابق کپتان نے بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتنے سالوں میں آپ کو کپتانی کرنا نہیں آئی تو پھر آپ کو اس عہدے کو چھوڑ دینا چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایک ہی غلطی بار بار کی جائے تو بہتر ہے کپتانی چھوڑ دینی چاہئے، بہت سارے لوگ کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related posts

قدرت کا کرشمہ: قیامت خیز زلزلہ سے تباہ عمارت کے ملبہ میں پھنسی خاتون نے بچی کو دیا جنم

Hamari Duniya

کشمیر سے منی پور تک ملک خوف و دہشت کے سائے میں

Hamari Duniya

Bangladesh Protests Live: بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل ،خالدہ ضیائ رہا ،عبوری حکومت کی قیادت کریں گےنوبل انعام یافتہ محمد یونس

Hamari Duniya