26.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

شیرازہندہندومسلم ایکتاکاگہوارہ ہے

Saeed Hashmi

قاسمی فاونڈیشن کے زیراہتمام اعزازی وشعری نشست کا انعقاد

جونپور۔(ایچ ڈی نیوز) ۔
سماجی کارکن بانی و صدر ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اترپردیش کے اعزازمیں قاسمی فاو¿نڈیشن کے زیراہتمام شہر کے محلہ شیخ محمد میں واقع انور منزل شاعر انوار الحق انور کی رہائش گاہ پرایک پروقاراعزازی وشعری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی سرپرستی شاعر انوار الحق انور نے کی اور صدارت استاد شاعر اکرم جونپور نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سعیدہاشمی نے شرکت کی۔

Global Management consultant
سعودی عرب میں کیریئر سنوارنے کے خواہشمند فوری رابطہ کریں

پروگرام کا آغاز شاعر مونس جونپوری نے نعت پاک سے کیا جس کے بعد کنوینر صحافی اجواد قاسمی نے تمام مہمانوں کو گلدستے اور طغرے پیش کرکے مبارکباد پیش کی۔ اس کے بعد شہر کے مفتی محلہ میں منعقدہ آل یوپی طرحی نظم خوانی میں پہلا انعام حاصل کرنے والی انجمن فتح محمدیہ نے شاعر شجر جونپوری کا کلام سنا کر حاضرین کو مسحور کردیا۔ اس کے ساتھ ہی پروقار تقریب میں آئے شہر کے شعراءکرام نے یکے بعد دیگر شاندارکلام سناکر سامعین کو دادوتحسین پرمجبوکیا۔نشست کے پسندیدہ اشعارپیش خدمت ہیں ۔اس کے علاوہ مونس جونپوری، ضیا جونپوری، احمد حفیظ، امرت پرکاش، آر پی سونکر، شہرت جونپوری نے بھی اپنے خوبصورت کلام سے خوب داد وصول کی۔

Saeed Hashmi
مہمان خصوصی سعید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیراز جونپور ایک تاریخی ضلع ہے جس کے بارے میں اکثر کتابوں میں پڑھتا اور لوگوں سے سنتا رہتا تھا لیکن آج مجھے خود اس شہر اور جونپور کی خوبصورتی دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ دراصل یہاں کی گنگاجمنی تہذیب کی دوردورتک مثال دی جاتی ہے ۔یہی نہیں یہ شہر ہندو مسلم اتحاد ہمیشہ سے عالم بردار رہا ہے،اور آج تمام شعراءکا کلام سن کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ شہر تعلیم و ثقافت کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اس پلیٹ فارم سے اعلان کرتا ہوں کہ جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، اتر پردیش کے زیراہتمام مجاہدین آزادی کی یاد میں ایک کل ہند مشاعرہ اورکوی سمیلن کا انعقاد کیا جائے گا۔

Saeed Hashmi
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان صحافی سعید ہاشمی

پروگرام کی نظامت مظہر آصف نے کی، آخر میں کنوینر اجود قاسمی نے تمام شعرائ اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انوارالحق گڈو، ساجد علیم ممبر، کمال الدین انصاری، حافظ شاہ، صدر مرکز سیرت کمیٹی، عزیز فریدی، عظمت خان، ابوالخیر، ڈاکٹر عرشی نواز، معراج احمد، ساجد انور، ماجد انور، اشفاق منصوری، کلیم اللہ نے بھی خطاب کیا۔ احمد، اظہر شمیم، انصار ادریسی وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

ڈبل ایکس ایل:ہما قریشی اور سوناکشی سنہا باڈی شیمنگ کرنے والوں کی لیں گی کلاس

Hamari Duniya

راہل گاندھی نے صرف 8 منٹ کی پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ڈرامے کی ہوا نکال دی

Hamari Duniya

مہاراشٹر میں شدید بارش ،عوام پریشان، کئی اضلاع میں اسکول بند

Hamari Duniya