ممبئی : 14؍مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
برہن ممبئی میونسپل شعبہ تعلیم ہر سال طلباء کی تعلیم اور معیاری نشونما کے لیے بہت سی سرگرمیاں منعقد کرتا ہے، لیکن شکشک اتسو کے ذریعے اساتذہ کی صلاحیتوں کو دکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو ان طلبہ کے مستقبل کو سنوارتے ہیں۔ اس پروگرام کی مدد سے اساتذہ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرتے ہیں.جس طرح اساتذہ اپنے طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ان کی عملی زندگی میں اجاگر کرتے ہیں۔ممبئی میونسپل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ مورخہ 10مارچ2023 کو اس پروگرام کا فائنل مقابلہ انا بھاؤ ساٹھے تھیٹر بائیکلہ میں منعقد ہوا ۔ڈویژنل سٹی پر منعقد ہونے والے مقابلے میں سے9ڈویژنل کے ثقافتی پروگرام میں شرکت کیے ای وارڈ کے اساتذہ تاریخی فاتح بنے، تمام اساتذہ نے اپنی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی اور دوم انعام حاصل کیا ۔
ایجوکیشن آفیسرکنکال، راجیو تڑوی سراور تمام ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور تمام سپریٹنڈنٹ اور تمام شعبہ جات کے اساتذہ کی موجودگی میں منعقد ہوا اور وہ اساتذہ جنہوں نے مقابلے میں حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے میں تمام میعارات پر عمل کرتے ہوئے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا تمام شرکاء نے بڑی محنت سے اپنی مہارت سے ہماری سنسکرتی پیش کی۔اور سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں اور ان کا صفایا کیسے کیا جائے آپ نے اس پروگرام کے ذریعے ظاہر کیا ۔.
شہر ڈویژن کی سپرنٹنڈنٹ محترمہ چھایا سالوے میڈم اور ای وارڈ کی ایڈمنسٹریٹیو آفیسر نسرین آرزو اور بیٹ آفیسر عارفہ سلیم شیخ نے کڑی محنت سے اساتذہ کی رہنمائی کیں ۔مقابلے میں شریک محمد اشتیاق سر ،محمد یعقوب سر ،پرساد سر،پارول میڈم ،جمنا میڈم رنجن میڈم،اور تمام اساتذہ نے بہترین رول انجام دیا ۔اسکرپٹ رائٹر مشتاق سر،میوزک ویشالی میڈم اور والونج سر نے انجام دیئے۔تمام اساتذہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ای وارڈ کے اساتذہ شکشک اتسو میں حصہ لے کر تاریخی فاتح بنے۔
