9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

امبانی کے بیٹے کی شادی میں شاہ رخ کے اسٹائل نے مداحوں کو بنایا دیوانہ

Shahrukh Khan

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے دوسرے دن بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اہلیہ گوری خان اور بیٹی سوہانا خان کے ساتھ پہنچے اور خوبصورت پوز دیے۔
شاہ رخ خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی تقریبات میں شرکت کی، وہ 12 جولائی کو شبھ ویواہ میں بھی موجود تھے۔سپر اسٹار نے شادی کے اگلے دن کے آشیرواد ایونٹ میں اپنے اسٹائل سے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا، انہوں نے پنڈال میں پہنچتے ہی اپنی فیملی کے ساتھ خوبصورت تصاویر بنوائیں۔
ایونٹ میں شاہ رخ خان گہرے نیلے رنگ کی شیروانی اور دھوپ کے چشمے کے ساتھ میچنگ ٹراوزر میں دکھائی دیے، وہیں سوہانا نے پھولوں والا لہنگا، شفاف دوپٹہ اور چمکدار بلاوز زیب تن کیا جبکہ ان کی اہلیہ گوری خان سرخ سنہری چولی لہنگے کے ساتھ تقریب میں موجود تھی۔
اس دوران تینوں نے پاپا رازیوں کو خوبصورت پوز دیے، جنہیں دیکھنے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پرتبصرے کیے ہیں۔ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ بالی ووڈ میں صرف ایک ہی بادشاہ ہے اور شاہ رخ خان ہے، دوسرے نے لکھا ایس آر کے فیملی کےلئے میری طرف سے تالیاں، ایک اور نے کہا کہ خدا کی قسم سوہانا تو بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہے۔

Related posts

امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں 12 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی، امریکی اور عرب ثالثوں نے تیز کیں کوششیں

Hamari Duniya

ہلدوانی فساد معاملہ: 50 ملزمین کی رہائی کے لئے اترا کھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانتی عرضداشتوں پر بحث شروع

Hamari Duniya

ثانیہ اور شعیب علیحدگی کی خبروں کے بعد پہلی بار ایک ساتھ منظرِ عام پرآگئے

Hamari Duniya