نئی دہلی(ایچ ڈی بیورو)۔
شاردا اسپتال نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے عنوان سے ہندوستان کی شاندار کامیابیوں کے 75 سال کا جشن منایا۔ شاردا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آدیش کے گڈپائیلے نے 75ویں یوم آزادی کے اہم موقع پراسپتال کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا۔ گڈپائیلے کی قیادت میں شاردا اسپتال کا پوراعملہ موجود رہا۔اسپتال انتظامیہ نے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے جدید ترین طبی اور صحت کی خدمات کو لوگوں تک قابل رسائی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔