شاملی/چوسانہ،2اپریل (عظمت اللّٰہ خان /ایچ ڈی نیوز)۔
شاملی ضلع میں ایک المناک حادثے میں ایک جوڑے کی المناک موت ہو گئی۔ شوہر کی موقع پر ہی موت ہوگئی, جبکہ بیوی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ بتایا گیا کہ خاتون آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔حاملہ بیوی بھی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔ اس کے علاوہ بچی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ ناراض دیہاتیوں نے عون روڈ پر احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا، لیکن چوسانہ پولیس کے سمجھانے پر معاملہ کنٹرول میں آگیااور مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیاگیا۔
اطلاع کے مطابق چوسانہ چوکی علاقہ کے گاؤں بلہ مزرعہ کا رہائشی عمران اپنی بیوی زندی اور دو سالہ بچی کے ساتھ الٹراساؤنڈ کے لیے شاملی اسپتال جا رہا تھا۔ جیسے ہی ٹوڈا گاؤں کے قریب پہنچا، مخالف سمت سے آنے والی ایک پک اپ وین نے موٹر سائیکل سوار جوڑے کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے جوڑا سڑک پر گر گیا۔ شوہر عمران (30) موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ بیوی زندی (28) اور لڑکی شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔
واقعہ کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا اور پک اپ وین کا پیچھا کیا لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لواحقین کو سمجھایا اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں زخمی خاتون دم توڑ گئی۔ متاثرہ خاندان میں افراتفری ہے۔ پولیس پک اپ کی تلاش کر رہی ہے۔ خاتون آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔
