11.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مذہبی روایات واقدار اور ثقافت پر عمل پیرا ہوکر عید الاضحی کا تہوار منا ئیں مسلمان: مولانا ساجد قاسمی

Kairana Peace Committee

عید الاضحی کی نماز دو گانہ اور قربانی کے درپیش جیلنجز کو لے کر علماء کی شاملی کلکٹریٹ میں میٹنگ کا انعقاد

شاملی ،17جون(عظمت کیرانوی/ایچ ڈی نیوز)
عید الاضحی کی نماز دو گانہ اور قربانی کے در پیش چیلنجز کو لے کر علماء اور دیگر فرقوں کے مذہبی پیشواؤں کی کلکٹریٹ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت ضلع مجسٹریٹ روندر کمار نے کی۔مہمان خصوصی کے طور پر ضلع ایس پی ابھیشیک جھا اور جمعیت علماء شاملی کے صدر مولانا ساجد قاسمی نے شرکت کی۔ضلع مجسٹریٹ نے مسلمانوں کی قائد ملی تنظیم جمعیت علماء ہند کے ضلع صدر کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نماز دوگانہ عید گاہوں اور مساجد کے باہر ادا نہیں کی جائے اور ممنوعہ جانوروں کی قربانی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔اس پر جمعیت علماء کے ضلع صدر مولانا محمد ساجد قاسمی نے قرآن وحدیث اور دستور ہند کی روشنی میں اس تہوار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آئین ہند میں ملک کے ہر شہری کو آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی روایات واقدار اور ثقافت پر عمل پیرا ہونے کا بنیادی حق دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عربی کے اگلے مہینہ ذی الحجہ کی12,11,10 تاریخ کو پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع میں بھی اہل اسلام سنت ابراہیمی کو ادا کریں گے۔ اس لیے سرکاری سطح پر ان تینوں دن بجلی اور پانی کی سپلائی اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح ان دنوں میں مویشی خرید کر لائے اور لے جائے جاتے ہیں، اس دوران سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور سماج دشمن عناصر پر قدغن لگایا جائے۔ مولانا ساجد قاسمی نے اس پہلو کو بھی اجاگر کیا کہ جن دیہی اور شہری علاقوں میں پہلے سے قربانی ہوتی آرہی ہے، ان سب میں نگر پالیکا اور پنچایت کے ذریعہ گاڑی کا بندوبست کیا جائے تا کہ فضلہ کو بروقت ٹھکا نہ لگایا جاسکے۔ مولانا ساجد قاسمی
نے مائیک کی اجازت کے تعلق سے ایک بار پھر دستور کا حوالہ دیا اور کہا کہ کافی مدت سے زیر التوا ان تمام درخواستوں پر غور کر کے اُن پر حکم نامہ جاری کر دیا جائے ، ہم یقین دلاتے ہیں کہ عدالتی ضابطہ کے تحت ہارن کی آواز کو محدود رکھا جائے گا۔ جمعیت کے ذمہ داران کی باتوں کو سن کر ضلع مجسٹریٹ روندر کمار نےکہا ممنوعہ مویشی کی قربانی سے گریز کیا جائے۔ انھوں نے کہا تہوار تو سب کا مشترکہ ہوا کرتا ہے، یہی اس ملک کی عالمی پہچان ہے، اس لیے تہوار کو اس طریقہ سے منایا جائے کہ دوسرے سماج کے لوگوں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انھوں نے ذیلی حکام کو ہدایت دی کہ عید الاضحی کے تعلق سے جمعیت علماء نے جو مطالبات کیے ہیں، اُن پر فوری طور پر عمل کیا جائے اور تمام متعلقہ تھانوں، نیز جملہ محکموں کو اس تعلق سے واضح ہدایات جاری کر دی جائیں ،جس سے تہوار پر کسی کو پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے ضلع مجسٹریٹ نے کہا صفائی بجلی اور پانی کی سپلائی نیز سیکورٹی کویقینی بنایا جائے گا اور مائیک کی اجازت کے تعلق سے بھی بہت جلد اقدامات کیے جائیں گے۔ اس میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔ پولیس کپتان ابھیشیک جھانے کہا کہ شر پسند عناصر پر پہلے سے ہی کڑی نظر رکھی جارہی ہے، کہیں کوئی بات سامنے آجائے تو پہلی فرصت میں پولیس کو مطلع کر دیا جائے۔ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں اُن سے رابطہ کر لیا جائے۔ آخر میں جمعیت کے ذمہ داران نے بھروسہ دلایا کہ کہیں بھی ممنوعہ مویشی کی قربانی نہیں ہوگی۔ شرکاء میں مولانا خورشید ، حافظ اسلام، اشاعت الاسلام کیرانہ کے نائب مہتمم ماسٹر سمیع اللہ خان، قاری ساجد، مولانا ایوب مفتاحی ، مولانا مستقیم،مولانا نزاکت،مولانا جنید وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

ملکاپور،الحاج رشید خان جمعدار کی پوتی کا ایم بی بی ایس مکمل، رکن اسمبلی راجیش جی ایکڑے، ڈاکٹر اروند کولتے، پولیس انسپکٹراشوک رتن پارکھی نے کیا خصوصی استقبال 

Hamari Duniya

وقف ترمیمی بل 2024 کیلئے جاری ملی مہم کو تقویت پہنچانے پرعلماء،ائمہ اور دانشوروں کا زور

Hamari Duniya

دو بچّوں کے حافظ بننے پر معروف سماجی کارکن محمد طاہر شیخ نے انعامات سے نوازا 

Hamari Duniya