نئی دہلی،14جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے نے جعفرآباد میٹرو اسٹیشن سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔اس خاص موقع پر جعفرآباد پولیس اسٹیشن انچارج سریندر سنگھ نے شجرکاری مہم میں بطور خاص شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ہر آدمی کو اپنے خاندان کے کسی فرد کے نام پر ایک درخت لگانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھروں اور گھروں کے باہر پیڑ پودے لگانے کی ضرورت ہے تاکہ خوشگوار مال ہو اور یہی حفظان تحفظ کی بھی ضمانت ہے۔تنظیم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے کہا کہ ہماری تنظیم نے اس برسات کے موسم میں ایک ہزار پودے لگا کر ماحول کوخوشگوار کرنے کا کام کیا ہے اور یہ کام ہرآدمی کو کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آج روڈ نمبر66کے قریب پودے لگا کر روڈ کا دلکش منظر کرنے کی کوشش کی ہے اور سلسلہ ہمارا جاری رہے گا تاکہ ہرے منظر سے خوشگورماحول میں زندگی گزے جس کیلئے جعفرآباد میٹرو اسٹیشن پر ورکشا دوست تنظیم نے ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اس عظیم مہم میں اپنا کردار ادا کیا۔
اس موقع پر حاجی شفیق سیفی، محمد ابو قمر، محمد صابر، حافظ صالحین، شریف قریشی، سلیم ملک، عمران خان، ایکاگرہ مشرا، دھیرج کمار، چوہان سر، محمد انیس، نوشاد ساگر، انیس کسر، ارسلان، محمد عمران ،یوسف مرزا، محمد سعد، محمد اماش بیگ، منیر احمد، آصف ادریسی، مریم انشرا، حبا، شیبا پروین وغیرہ نے شجرکاری مہم میںشامل تھے۔