17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
دہلی

شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی نے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا

Shama Foundation

نئی دہلی،23دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
شمال مشرقی دہلی کی سرگرم شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی نے ہمدرد نیشنل فاونڈیشن ایم آر ای سی کے تعاون سے سیلم پور جھگی بستی علاقے کے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیے۔ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر جوئے ٹرکی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑا فریضہ ہے، ہم پولیس صرف اپنا فرض نہیں نبھاتے بلکہ کمزوروں اور مظلوموں کی حفاظت اور انہیں انصاف فراہم کر نے کا کام کرتے ہیں۔آج شمع این جی او نے اس علاقے کے ضرورت مندوں کو جو تحفہ دیا ہے وہ ایک اچھا کام ہے جس کی ہم ستائش کرتے ہیں۔
سیلم پور سب ڈویژن کے ایس ڈی ایم شرت کمار نے شمع این جی او اور اس کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح سے ضرورت مندوں کو کمبل دیا جا رہا ہے، اس سے دیکھنے والوں کے لیے شاید کوئی اہمیت نہیں ہے، لیکن جو ضرورت مند ہے اس کے دل سے پوچھئے کہ وہ کتنا خوش ہورہا ہوگا۔ ہم سرکاری انتظامیہ کے ذریعے عام لوگوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور حکومتی اسکیموں کو عوام تک پہنچانا ہمارا فرض ہے جس میں شمع این جی او جیسی تنظیمیں ہمارے ساتھ شراکت دار بنتی ہیں۔ قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ کے مطابق گذشتہ16 سالوں سے سیلم پور کی اس کچی آبادی میں این جی او کا سینٹر چل رہا ہے جس میں سلائی، بُنائی، کڑھائی، بیوٹیشن، کمپیوٹر ودیگر تعلیم دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی اسکل پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں، آج ہمدرد نیشنل فاونڈیشن کے ساتھ مل کر ہم نے ضرورت مندوں کی ایک چھوٹی سی مدد کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

Shama Foundation

پروگرام میں شمع این جی او کے نائب صدر سید شاہد راحت، حاجی شفیق، تنظیم کے تعلیمی مشیر محمد ابو قمر، ریاض الحسن وغیرہ نے بھی اپنے خیالات پیش کیے ۔پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مرزا شاہد چنگیزی،محمد صابر،، محمد انیس، ریاض الحسن، جاوید مرزا ، سیف الرحمان، گلشن ناز، قاری یوسف انصاری، سلیم ملک، منیر، شمس الدین، محمد عمران، شفا مرزا، شہباز خان، ڈاکٹر ارشاداور موتی لال وغیرہ نے بھرپور تعاون کیا۔

Related posts

دہلی کی شاہی عیدگاہ میں ڈپٹی مئیر آل مُحمّد اقبال کا ایک مہینے میں دوسری بار دورہ

Hamari Duniya

یونیفارم سول کوڈ محض ایک چناوی شوشہ اور پولورائزیشن کا ذریعہ ہے:مسلم لیگ

Hamari Duniya

آئی ایس ٹی سینٹر کا سی سی سی کورس کامیابی کے ساتھ مکمل

Hamari Duniya