31.1 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

 شاہ رخ خان ہی نہیں اب تو مداح بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونے لگے

Shahrukh Khan

ممبئی،11جون(ایچ ڈی نیوز)۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداح گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہوگئے۔شاہ رخ خان کے 300 کے قریب مداحوں نے’منت ہاو¿س‘ کے باہر اداکار کے مخصوص انداز میں پوز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
اداکار نے اس موقع پر اپنے’ آئیکونک پوز‘ کے ساتھ گھر کی بالکونی میں جلوہ گر ہو کر مداحوں کو یہ ریکارڈ بنانے پر مبارک باد بھی پیش کی۔شاہ رخ خان کے مداحوں نے یہ ریکارڈ ان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے 18 جون کو ہونے والے ورلڈ ٹی وی پریمیئر کی مناسبت سے بنایا ہے۔
واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں بادشاہ اور کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب اپنی نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’جوان‘ کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔

Related posts

ایران میں حجاب مخالف خواتین کی تحریک کی حمایت میں پرینکا چوپڑا بھی بول پڑیں

Hamari Duniya

رنبیر کپور کی اپیل پر شاہ رخ خان نے کردیا بڑا اعلان

Hamari Duniya

یہ ہے آپ کے زکوٰۃ،صدقات و عطیات کیلئے مستحق ادارہ، دل کھول کر مدد کیجئے

Hamari Duniya