9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ حج آپریشن کے دوران قواعد کی دھجیاں اڑائے جانے کاانکشاف

Shahid Gangohi

نئی دہلی 20ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
عوامی آڈت سے متعلق آرٹی آئی ایکٹ میں ایک درخواست کے ذریعہ پوچھے گئے سوالات کے جواب میں موصول ریفرینس نمبر فائل نمبر: ڈی ایس ایچ سی0582020-21 03 بتاریخ 25اگست 266 صفحات پر مشتمل دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے پی آئی او کی اطلاع کے مطابق موجودہ چیئرپرسن کوثر جہاں نے گزشتہ حج سیزن میں کمیٹی ممبرس کے ساتھ 21 فروری،14 مارچ،5 اپریل اور 20 اپریل تک کل چار میٹنگز کی ہیں-جس میں ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر،ممبر اسمبلی حاجی محمد یونس اور عبدالرحمن نے کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ خیال رہے کہ دہلی حج کمیٹی میں ایگزیکٹو آفیسر سمیت کل سات ممبرس ہوتے ہیں جس میں ایگزیکٹو آفیسر کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔درخواست گزار سماجی کارکن محمد شاہد(گنگوہی)نے بتایا کہ جوابات پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوا کہا کہ چاروں میٹنگز میں کہیں بھی عازمین حج کے لیے افتتاحی و اختتامی تقریب حج کمیٹی کی جانب سے کئے جانے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

اختتامی تقریب جو ایرو سٹی ہوٹل میں 25 جولائی کو جس پر پانی کی طرح پیسے بہائے گئے تھے جسکے کےلئے ممبرس کی منظوری حج رولز کے اعتبار سے ضروری تھی جو چیئرپرسن کوثر جہاں کے ذریعہ نہیں لی گئی۔ عازمین حج کے لئے حج کیمپ کے ٹنٹیز اور عازمین کی ٹریننگ پر آئے خرچ کے سوال کے جواب کو ٹال دیا گیا ہے۔ عازمین کے ٹریننگ کیمپ کے کھانے کی آئٹم کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ روٹی وغیرہ کے علاوہ چکن بریانی و مٹن قورمہ شامل تھے جبکہ عازمین کی جانب سے دوران ٹریننگ مٹن قورمہ کی جگہ چکن قورمہ بتایا گیا تھا۔بہر حال کسی بھی مینو کا کہیں بھی کسی میٹنگ میں ذکر نہیں ہے۔
علاوہ ازیں ارکان حج سکھانے کے لئے نامزد کئے گئے عالم اور عالمہ جنہیں تین ہزار روپیہ یومیہ دیا گیا انکو نامزدگی کا کوئی ضابطہ یا قاعدہ کا ذکر نہیں البتہ نامزدگی کی منظوری ممبران سے لی گئی ہے۔درخواست گزار محمد شاہد نے مزید بتایا کہ 5 اپریل کی ممبرس میٹنگ میں پاس ایجنڈے کے مطابق این جی او سے متعلق کہا گیا ہے کہ عازمین کے ٹریننگ کیمپ اور حج کیمپ کا عازمین کا فیڈ بیک ایک فارم کے ذریعہ حج سے وابستہ این جی او کے ارکان سے بھروانے میں مدد لی جا سکتی ہے۔مگر اس پر عمل نہ کرتے ہوئے حج امور سے این جی اوز کے ارکان کو بالکل دور رکھا گیا۔
نیز انڈیا اسلامک سینٹر اور حج منزل میں کرائے گئے روزہ افطار کا کہیں کوئی ذکر نہیں ہے۔آرٹی آئی کے جواب بتایا گیا کہ حج کمیٹی کی جانب سے کہیں بھی کوئی روزہ افطار نہیں ہوا۔جبکہ حج کمیٹی کی ای میل سے انڈیا اسلامک سینٹر کے روزہ افطار کئے جانے کی باقاعدہ پریس ریلیز بطور اشاعت بھیجی گئی۔محمد شاہد گنگوہی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹی آئی میں موصول خطوط کے مطابق وزیراعلی اروند کیجریوال اور وزیر ریونیو کیلاش گہلوت کو عازمین حج کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔مگر مسلم اقلیتوں کی مقدس تقریب میں شامل نہیں ہوئے۔

Related posts

گنگٹوک میں بی 20 میٹنگ کا انعقاد، سکم کی آرگینک فارمنگ سے آگاہ ہوئی دنیا 

Hamari Duniya

سابق مرکزی وزیر کے رحمن خان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya

امانت اللہ خان کو 4 دن کی حراست میں بھیجاگیا، عام آدمی پارٹی حمایت میں اتری

Hamari Duniya