20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

شاہد آفریدی نے شیئر کی بیٹی انشا کے نکاح کی پہلی تصویر، لکھا جذباتی پوسٹ

Shaheen Afridi

اسلام آباد،04فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگیا ہے۔اب شاہین اور ان کی بیگم کی پہلی تصویر نکاح کے بعد سامنے آئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی اور ان کی دلہن انشا آفریدی کی تصویر شیئر کی۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا۔

Shaheen Afridi Nikah program اب اس تصویر پر ان کے مداح خوب سارے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔اور محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی میں نکاح کیا۔ اس نکاح تقریب کے موقع پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی شرکت کرنے پہنچے تھے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے جس میں وہ تیز گیند باز آفریدی کو نکاح کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے گلے مل رہے ہیں۔
نکاح کے موقع پر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح کے موقع پر شاہین کریم کلر کی شیروانی پہنے ہوئے تھے۔ نکاح کے بعد دعوت کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی شریک تھے۔ شاہین کے نکاح پر مداح بھی سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد یتے نظر آرہے ہیں۔

Related posts

ویژن 2026 نے کیا یہ شاندار کام، خوب ہور ہی ہے تعریف

Hamari Duniya

ادارہ الرحمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کےطلبہ وطالبات کی شاندار تعلیمی کارکردگی نے سامعین کے دلوں کو جیت لیا

Hamari Duniya

Cogito Media Foundation میڈیا کے فرائض او رمسائل پر خصوصی میٹنگ ،درجنوں صحافیوں کی شرکت، 6 نکاتی قرارداد منظور

Hamari Duniya