14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

پٹھان تنازعہ پر شاہ رخ خان کا مثبت پیغام

نئی دہلی ،15دسمبر (ایچ ڈی نیوز )۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پادوکون کی فلم ان دنوں تنازعہ کا شکار ہو گئی ہے ۔ایک نظریات کے حامل افراد اور وزیر تک دیپیکا اور شاہ رخ کے ریلیز گانے کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں۔
فلم کے ایک گانے کے سین اور ملبوسات کو لے کر تنازع اتنا گرم ہو گیا کہ مدھیہ پردیش میں اس پر پابندی تک قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ٹرولرز فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سارے معاملے میں شاہ رخ خان کا بیان سامنے آیا ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ہم لوگ ہر حال میں مثبت رہیں گے۔ شاہ رخ خان کے اس بیان سے صاف ہے کہ انہیں ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 28ویں کولکاتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (کے آئی ایف ایف) کے افتتاح کے موقع پر شاہ رخ خان نے کہا، “ایک وقت تھا جب ہم مل نہیں پاتے تھے۔ لیکن اب دنیا نارمل ہو رہی ہے۔ ہم سب خوش ہیں اور میں سب سے زیادہ خوش ہوں۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دنیا چاہے کچھ بھی کرے، میں اور آپ اور دنیا کے تمام لوگ مثبت رہیں گے۔
کنگ خان نے کہا، ‘سوشل میڈیا نے ہمارے دور کی اجتماعی کہانی کو خاکہ میں تشکیل دی ہے۔ اس خیال کے برعکس کہ سوشل میڈیا سنیما پر منفی اثر ڈالے گا۔ مجھے یقین ہے کہ سنیما کو اب اور بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ منفیت سوشل میڈیا کے استعمال کو فروغ دیتی ہے۔ اس طرح اس کی تجارتی قدر کو بھی بڑھاتی ہے ۔ اس طرح کی کوششیں اجتماعی نیریٹیو کو کم کرتی ہے جو اسے آگے جا کر تفرقہ انگیز اور تباہ کن بناتی ہے۔”

Related posts

تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ مسلم نوجوان کو دہشت گرد بنانے کی کوشش، جمیل احمد کوہائی کورٹ سے ضمانت

Hamari Duniya

پٹھان کے خلاف ہندو شدت پسند تنظیموں کے بعد علماء بورڈ بھی میدان میں

Hamari Duniya

جرمن چانسلر اولاف شولس نے بھارت کی جم کرتعریف کی 

Hamari Duniya