20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

علمائے کرام و ائمہ مساجد کی خدمت دینی و اخلاقی فریضہ

Winter cloth

مظفر نگر:عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز: معروف علمی وفلاحی ادارہ شاہ اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب میں بانئی اکیڈمی قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے ایک سو علمائے دین و ائمہ مساجد کی خدمت میں گرم کمبل تقسیم کیے ۔
مغربی اتر پردیش کے فلاحی ادارے شاہ اسلامک اکیڈمی کے وسیع عریض ہال میں ایک خصوصی تقریب میں ائمہ وعلماء حضرات کو خصوصی تحائف سے نوازاگیا ۔موسم سرما کے پیش نظر لحاف کمبل اور دیگر تحائف پیش کیے گئے ۔اکیڈمی کے بانی وصدر قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعادت کی بات ہےکہ اکیڈمی ہرسال موسم سرما میں علماء و ائمہ کرام کے ساتھ طلبا و عام ضرورتمندوں کو گرم کپڑے تقسیم کرتے ہیں ۔ تقریب کا آغاز قاری آس محمد امام مسجد عاشق الہی کی تلاوت قران کریم سے ہوا اور نعت رسول مشہور مداح رسول قاری عبد السلام نور نے پش کرکے روحانی سماباندھا ۔تقریب کی صدارت جناب محمد آصف قریشی سینئر نائب صدر جمعیتہ علماضلع مظفرنگر نے کی جنکا تمام شرکاء نے شال پہناکر استقبال کیا۔

winter cloth
محمد آصف قریشی نے اکیڈمی کے زریعہ مسلسل دینی علمی و فلاحی خدمات انجام دئے جانے پر اپنی مسرت کااظہار کرتے ہوئے اراکین اکیڈمی کو مبارک باد پیش کی ۔ بزرگ شاعر و سینئر صحافی حکیم عزیزالرحمن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے مایوس کن حالات میں اتنا وسیع ومسلسل علمی وفلاحی کام معمولی بات نہیں۔ اکیڈمی شہر و ضلع کی سطح پر ملت کے سبھی طبقات کو ساتھ لیکر چلرہی ہے یہ ایک مثالی کام ہورہاہاہے جس کے فوائد آئندہ نسلوں تک پہنچے گے پروگرام میں معہد البنات الاسلامی مظفرنگر کے شیخ الحدیث مولانا محمد جمشید قاسمی اور محبوب عالم ایڈوکیٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شہرواطراف سے آئے علمائے کرام وائمہ مساجد اور موذنین نے بڑی تعداد میں پہنچ کر اکیڈمی کی جانب سے تحفہ میں دئے گئے گرم کمبل وصول کئے ۔ جبکہ ماسٹر اختر خان نواب دلشاد الہی قریشی قاری محمد عمران قاری حفظ الرحمن وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔

Related posts

پنجاب کے عازمین کے لئے تربیتی اور ٹیکہ کاری کیمپ اختتام پذیر

Hamari Duniya

ایف ای ایم آئی کی ریاستی کانفرنس:تعلیم دولت حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ اللہ کے خوشنودی حاصل کرنے کیلئے دی جائے

Hamari Duniya

یکساں سول کوڈ غیر ضروری اور نامناسب،ملک کو اس کی کوئی ضرورت نہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب

Hamari Duniya