20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

آل انڈیا مسلم او بی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری کاوزیر اعظم سے رنگ ناتھ مشرا کمیشن کے نفاذ کا مطالبہ

Shabbir Ahmad Ansari

نئی دہلی 24جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
آج الیاس اعظمی سابق ممبر آف پارلیمنٹ نے آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے مرکزی دفتر ممبئی کا دورہ کیا۔آپ نے آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری سے او بی سی کے مسائل و انکے کی حل پر بڑی دیر تک گفتگو کی۔ اس بات پر دونوں متفق ہوئے کہ اگر موجودہ حکومت مسلم اقلیت اور خصوص پس ماندہ مسلم لئے کچھ کرنے کے لیے سنجیدہ ہے تو سب سے پہلے رنگ ناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات نافذ کرے۔

اس موقع پر آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے کہا کہ سچر کمیٹی، رنگ ناتھ مشرا کمیشن اور محمودالرحمن کمیٹی کے ذریعے مسلمانوں کو معاشی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی سفارشات کو نافذ کرانے کے لیے مسلم ادارے ،تنظیمیں اور سیاست میں سر گرم ساتھی وزیر اعظم سے اب ایک واحد مطالبہ کریں کہ وزیر اعظم رنگ ناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات نافذ کریں۔دنیا کے ہر کونے سے وزیر اعظم اس بات کی یقین دہانی بار بار کراتے رہتے ہیں کہ وہ”سب کا ساتھ سب کا وکاس “کے نظریہ کے تحت کام کررہے ہیں اور سب کا وکاس بھی چاہتے ہیں۔اب تو پسماندہ مسلمانوں کو سماجی اعتبار سے اوپر اٹھانے کی بھی بات ہو رہی ہے۔

بی جے پی کی آل انڈیا میٹنگ میں وزیر اعظم نے بطور خاص مسلمانوں پر کسی بھی طری کی ریمارک نہ کرنے کی ممبران کو تلقین کی ہے۔اس سے ثابت ہے کہ پسماندہ مسلمانوں کے لیے مودی حکومت نرم گوشہ رکھتے ہیں۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم تنظیمیں سیاسی افراد اور پسماندہ برادریوں کے لیڈران وزیر اعظم تک یہ بات پہنچائیں کہ وہ رنگ ناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات کو نافذ کریں۔

Related posts

جے این یو میں فیلو شپ غریبوں کا حق 

Hamari Duniya

جامعہ عربیہ سراج العلوم  میں سیرت ازواج مطہرات کے عنوان پر اجلاس عام کا انعقاد 

Hamari Duniya

کیجریوال کو ای ڈی نے 9ویں مرتبہ بھیجا سمن ، آتشی نے بی جے پی پربولا حملہ

Hamari Duniya