17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
دہلی

سیلم پور اسمبلی حلقہ کے چوہان بانگر وارڈ میں مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ

Free Medical camp

سیلم پور اسمبلی حلقہ کے لوگ میرے خاندان کی طرح ہیں ان کی خدمت کرنا میرا فرض ہے : چودھری زبیر احمد

نئی دہلی : 13 نومبر (ایچ ڈی نیوز )۔

سیلم پور اسمبلی حلقہ کے چوہان بانگر وارڈ227 میں ڈاکٹر شراف چیریٹبل آئی اسپتال قرول باغ نے چودھری زبیر احمد کے دفتر میں مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا ۔جس میں علاقے کی کثیر تعداد نے اپنی آنکھوں کی جانچ کرائی ۔ کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹر نائف خان اور کو آرڈینیٹر مزمل نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج کے کیمپ میں تقریبا 176 لوگوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا جن کی تسلی بخش آنکھوں کی جانچ کی گئی ۔ تاہم ان 176 مریضوں میں سے 60 کی آنکھوں میں موتیا بند پایا گیا ہے جن کا علاج مفت کیا جائے گا ۔عام آدمی پارٹی کے لیڈر چودھری زبیر احمد نے کہاکہ آنکھیں اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہیں ان کی دیکھ بھال کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل جب ہم نے ہیلتھ کیمپ منعقد کئے تھے تو اس وقت علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیاتھا کہ آنکھوں کی جانچ کا کیمپ بھی لگنا چاہئے ، جس کو دیکھتے ہوئے آج ہم نے ڈاکٹر شراف چیریٹبل آئی اسپتال قرول باغ کے ساتھ مل کر اپنے دفتر میں مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ لگایا ہے جس سے علاقے کی بڑی تعداد مستفید ہوئی ہے ۔تاہم جن لوگوں کا آپریشن ہونا ہے ان کو 14نومبر سے لیکر27 نومبر تک اسپتال بلا کر سبھی ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے۔ چودھری زبیر احمد نے کہاکہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے لوگ میرے خاندان کی طرح ہیں ان کی خدمت کرنا میرا فرض ہے اور مستقبل میں بھی میں اسی طرح لوگوں کو فائدہ پہنچاتا رہوں گا ۔چوہان بانگر وارڈ کی کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے کہا کہ لوگوں طبی فائدہ پہنچانے کی غرض سے آج یہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں مرد وخواتین نے اپنی اپنی آنکھوں کی جانچ کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زندگی میں آنکھوں کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے اور ان کو صحت مند تبھی رکھا جاسکتا ہے تب ہم وقتا فوقتا ان کی جانچ کراتے رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے ہم مسلسل کام کرتے آئے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔سید ناصر جاوید نے کہاکہ آج چوہان بانگر وارڈ میں منعقد آنکھوں کی جانچ کیمپ میں پوری سیلم پور اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں سے لوگ کیمپ میں آئے اور اپنی آنکھوں کی جانچ کرائی ، لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیمپ لگتے رہنا چاہئے تاکہ لوگوں کو فائدہ ملتا رہے ۔ انہوں نے کہاکہ چودھری زبیر احمد کےاندر خدمت کا بھر پور جذبہ ہے وہ مستقبل میں بھی مزید اس طرح کے کیمپ لگوانے کا کام کریں گے۔ اس موقع پر سید ناصر جاوید ، رائو نوید ، ضرار احمد ، شاداب حسن ، اسلم ملک ، ندیم راعین ، مقصود جمال ، آشیش شرما ، خالد خان ، ساجد علی چودھری ، نے کیمپ کو کامیاب بنانےمیں نمایاں کردار ادا کیا ۔

Related posts

دہلی فسادات: راہل سولنکی قتل کیس میں دو ملزموں کو ضمانت ،اہل خانہ نے صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا 

Hamari Duniya

ڈپٹی مئیر آل محمّد اقبال نے دہلی کے شاہی عیدگاہ کا کیا دورہ

Hamari Duniya

گوتم گمبھیر نے ایم سی ڈی کی زمین پر قبضہ کرلیا، ’آپ‘ کا سنگین الزام

Hamari Duniya