Hamari Duniya
صحت صحت

یہ ہے بال سفید ہونے کی اصل وجہ بتادی

white Hair

نئی دہلی، 27 اپریل( ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔

نئی تحقیق میں عمر کے بڑھنے کے ساتھ بالوں کے سفید ہونے کی وجہ دریافت کی گئی ہے جبکہ بالوں کو دوبارہ سے کالا کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ امریکی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج میں عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کے سفید نکلنے کی وجہ دریافت کر لی گئی ہے۔

سائنسدانوں نے بالوں کے سفید نکلنے کی وجہ نئے خلیوں ’اسٹیم سیلز‘ کو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جب بالوں کو سیاہ رکھنے والے خلیے کمزور پڑ جاتے ہیں تو بال جھڑنے اور نئے بال جڑ سے سفید نکلنے لگتے ہیں اور اگر یہ خلیے پختہ ہو جائیں تو ’میلانوسائٹس‘ ہارمون میں بدل جاتے ہیں، جو بالوں کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھتا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم نے یہ تحقیق چوہوں پر کی ہے، چوہوں میں بالوں کے ایک ہی قسم کے خلیے پائے جاتے ہیں۔ محققین نے اس تحقیق کے نتائج سامنے آنے پر یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں سفید بالوں کو دوبارہ سے سیاہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ برٹش ایسوسی ایشن آف ڈرمیٹالوجسٹ (بی اے ڈی) کے مطابق، غدود ’میلانوسائٹس‘ پر مزید مطالعے سے مختلف اقسام کے  کینسر اور صحت سے متعلق دیگر مسائل کا حل تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ بالوں کے سفید ہونے کا میکنزم دریافت ہو جانے کے بعد بالوں کی سفیدی کو روکنے اور ریورس کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

الشفا ہاسپٹل نے ایک سال میں 13383 مریضوں کو مفت ڈائلیسیس کی سہولت فراہم کی

Hamari Duniya

الشفا پالی کلینک برج پوری میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن دہلی یونٹ کے رضاکاروں نے کاشف کیلئے دہلی کے ایمس میں کیا خون عطیہ

Hamari Duniya