39 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
دہلی صحت صحت

وژن ہارمونی سینٹر برجپوری میں اسکالرشپ تقسیم اور ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

Vision-Harmony

نئی دہلی،08جنوری۔ ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے یتیم ڈپارٹمنٹ نے وژن ہارمونی سینٹر، برج پوری میں اسکالرشپ تقسیم کے پروگرام کے ساتھ ہیلتھ کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔ یہ پروگرام پسماندہ خاندانوں کی مدد کے لیے منعقد کیا گیا، جس میں لوگوں کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی۔

ہیلتھ کیمپ کے دوران 32 بچوں اور ان کی ماوں کا طبی معائنہ کیا گیا، جسے معروف ماہرین، ڈاکٹر احمد منہاج الدین ڈائریکٹر، الشفاءاسپتال اور ڈاکٹر جاوید ملک ایم بی بی ایس نے انجام دیا۔

اس اقدام سے علاقے کے ضرورت مند خاندانوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ طبی معائنے کے علاوہ، طلباءکو ان کی سہ ماہی اسکالرشپ بھی فراہم کی گئی، تاکہ ان کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ یہ پروگرام ایچ ڈبلیو ایف کے یتیم بچوں اور ان کے خاندانوں کو ہمہ جہتی فلاحی اقدامات کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

لوک سبھا انتخابات کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ افسوسناک، مرکزی حکومت اپنا راج دھرم نبھائے:جماعت اسلامی کا مطالبہ

Hamari Duniya

سینئر حج رضاکار حاجی ریاض الدین کا گلوبل ٹینڈر کے ذریعہ حج کے عمل کو سستا بنانے کا مطالبہ

Hamari Duniya

خاطی پولیس افسر منوج کمارکیخلاف دیش دروہ کا مقدمہ درج کیا جائے، انڈین یونین مسلم لیگ نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

Hamari Duniya